• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹرمپ نے پیدائشی امریکی شہریت خاتمےکی کوشش اورپیرس موسمیاتی معاہدے سےعلاحدگی کی

Updated: January 21, 2025, 7:04 PM IST | Inquilab News Network | Washington

امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ نے صدارتی عہدہ سنبھالتے ہی متعدد حکم نامے پر دستخط کئے، ساتھ ہی جوبائیڈن کے متعدد حکم نامے منسوخ کئے، انہوں نے پیدائش امریکی شہریت کے حق کو منسوخ کرنے کے احکامات جاری کئے ، ساتھ ہی پیرس موسمیاتی معاہدے سے امریکہ کو علاحدہ کر لیا۔

US President Donald Trump. Photo: INN
امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این

نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی اپنے پیشرو جو بائیڈن کی حمایت یافتہ متعدد پالیسیوں کو تبدیل کرتے ہوئے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیے۔ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا جس میں ریاستہائے متحدہ میں پیدائشی حق شہریت ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔امریکی آئین کے مطابق امریکی سرزمین پر پیدا ہونے والے تمام افرادکوشہریت کی ضمانت دیتا ہے۔ٹرمپ نے پیر کو وفاقی ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ وہ ملک میں پیدا ہونے والے بچوں کی ان ماؤں کو شہریت دینے سے انکار کر دیں جو غیر قانونی طور پر یا عارضی ویزے پر ہیں، اگر والد ریاستہائے متحدہ کا شہری یا گرین کارڈ ہولڈر نہیں ہے۔یہ حکم نامہ ان بچوں کو شہریت دینے سے انکار کر دے گا جو اس حکم نامے کے ۳۰؍ دن بعدامریکی سرزمین پر پیدا ہوں گے، اور ان کے والدین میں سے کوئی بھی امریکی شہری یا قانونی مستقل رہائشی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ نے عہدہ سنبھال لیا، نئے دور کے آغاز کا وعدہ

ریپبلکن پارٹی کےلیڈر ٹرمپ نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ۲۰۱۵ءکے پیرس معاہدے سے ایک بار پھر امریکہ کو نکالنے کے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ امریکی معیشت کو نقصان پہنچانے یا دبانےکی صلاحیت رکھتا ہے اور اس طرح کے معاہدوں کو امریکہ پر غیر مناسب یا غیر منصفانہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہئے۔یہ دوسرا موقع ہے جب ٹرمپ نے امریکہ کو موسمیاتی معاہدے سے نکالا ہے۔اس معاہدے کے تحت تمام ممالک موجودہ اوسط درجہ حرارت کو صنعتی دور سے قبل کے درجہ حرارت تک لے جاتے ہوئے ۲؍ درجہ کم کریں گے ساتھ ہی اس صدی کے آخر تک اسے ایک اعشاریہ پانچ درجہ تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گی۔

یہ بھی پڑھئے: بے خانماں فلسطینی اپنی تباہ حال بستیوں کی طرف لوٹنے لگے

اس کے علاوہ ٹرمپ نے متعدد حکم نامے پر دستخط کئے جن میں عالمی ادارہ صحت سے امریکہ کو نکالنا، ۶؍ جنوری کو راجدھانی میں بغاوت کے الزام میں گرفتار کئے گئے ۱۵۰۰؍ حامیوں کی سزامعافی،شامل ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ غیر دستاویزی امیگریشن کو روکنےکیلئے میکسیکو کے ساتھ ریاستہائے متحدہ کی سرحد پر قومی ایمرجنسی کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK