Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ ٹیرف کا اثر، ہندوستان آئی فون کا مرکز بن گیا

Updated: April 11, 2025, 6:39 PM IST | New Delhi

ٹرمپ کے ٹیرف نے ہندوستان کو آئی فون کی توجہ کا مرکز بنا دیا،۱۵؍ لاکھ ڈیوائس امریکہ پہنچائی گئیں، اس طرح ایپل کا چین سے باہر اپنی مصنوعات کی تیاری کو متنوع بنانے کا فیصلہ اب رنگ لا رہا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ایپل نے ہندوستان میں پیداوار بڑھانے کے بعد۶۰۰؍ ٹن آئی فون، یعنی تقریباً۱۵؍ لاکھ ڈیوائس، امریکہ بھیجنےکیلئے کارگو فلائٹ کرائے پر لیں۔ یہ اقدام صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹیرف سے بچنے کی کوشش ہے۔ تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ آئی فون کی امریکی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں، کیونکہ ایپل اسمارٹ فون کی تیاری کے مرکز چین پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، جس پر ٹرمپ نے۱۲۵؍ فیصد کی بلند ترین ٹیرف عائد کی ہے۔البتہ، ہندوستان سے درآمدات پر ٹیرف صرف۲۶؍ فیصد ہے  اور یہ فی الحال معطل ہے، جبکہ صرف۱۰؍ فیصد بنیادی  ٹیرف نافذ ہو رہا ہے۔ ٹرمپ نے اس ہفتے۹۰؍ دن کیلئے چین کو چھوڑ کر دیگر ممالک پر ٹیرف معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔  

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان میں الیکٹرانکس اشیا سستی ہوسکتی ہیں، ٹیرف جنگ کا اثر

بدھ کو ویتنام پر۴۶؍ فیصد ٹیرف بھی معطل کر دیا گیا، اور اب صرف۱۰؍ فیصد بیس لائن ٹیرف نافذ ہے۔ ویتنام میں بھی ایپل کی پروڈکشن سہولیات موجود ہیں، جو کمپنی کو چین پر ٹرمپ کے۱۲۵؍ فیصد ٹیرف کے فوری اثرات کو کم کرنے میں مدد فراہم کریں گی۔ایپل کے لائحہ عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان اس کے مجموعی منصوبے میں کتنا اہم ہے۔بلومبرگ کے مطابق، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی وزیر اشوینی ویشنو نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں ہندوستان سے۱۷؍ اعشاریہ ۴؍ ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے آئی فون برآمد کیے گئے۔بینک آف امریکہ کے تجزیہ کار ومسی موہن نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ ایپل ہندوستان میں تقریباً۲۵؍ ملین آئی فون تیار کرنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ نے ٹیرف کے نفاذ کو۹۰ دنوں کیلئے مؤخر کردیا، عالمی منڈیوں میں بہتری

رائٹرکے ایک ذریعے اور ایک سرکاری اہلکار کے مطابق، مارچ سے اب تک تقریباً چھ کارگو جہاز، جن میں سے ہر ایک کی گنجائش۱۰۰؍ ٹن ہے، ہندوستان سے پرواز کر چکے ہیں۔ ان میں سے ایک اس ہفتے روانہ ہوا، بالکل اسی وقت جب نئے ٹیرف نافذ ہوئے۔ واضح رہے کہ ایپل دنیا بھر میں سالانہ ۲۲۰؍ ملین سے زیادہ آئی فونز فروخت کرتا ہے۔ کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کے اندازے کے مطابق، امریکہ میں درآمد ہونے والے کل آئی فون کا پانچواں حصہ اب ہندوستان سے آتا ہے۔   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK