• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ترکی: خاتون اول کا جنگ زدہ علاقوں میں بچوں کے تحفظ کیلئے عالمی اقدام کا مطالبہ

Updated: September 13, 2024, 10:06 PM IST | Kiev

ترکی کی خاتون اول ایمن اردگان نے کیف میں منعقد ’’اسپاؤس آف دی لیڈر‘‘ کے مذاکرے سے خطاب کیا جس میں انہوں نے جنگ زدہ علاقوں میں بچوں کے تحفظ کیلئے عالمی برادری سے اقدام کی اپیل کی۔ ساتھ ہی غزہ میں بچوں کی حالت زار اور ترکی کے ذریعے کی جا رہی کوششوں کا ذکر کیا۔

Turkish First Lady Emine Erdogan. Image: X
ترکی کی خاتون اول ایمن اردگان۔ تصویر: ایکس

ترکی کی خاتون اول ایمن اردگان نے کیف میں منعقد اسپائوس آف دی لیڈر سمٹ میں ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جنگ زدہ علاقوں میں بچوں کی حفاظت اور ان کی فلاح کو یقینی بنانے کیلئے عالمی برادری سے عملی اقدام کرنے پر زور دیا۔انہوں نے یوکرین، شام اور غزہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ان بچوں کی جنگ اور موت سے پرے مستقبل کی مقروض ہے۔’’بچوں کے تحفظ‘‘ عنوان پر منعقد اس مذاکرات میں اردگان نے جنگ زدہ علاقوں میں بچوں کو لاحق خطرات کا ذکر کرتے ہوئے بچوں کی حق تلفی کی تلخ حقیقت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بچے بنا اندراج کے دفنائے جا رہے ہیں،ان کی موت کو فقط جنگی نقصان کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: نئی شرائط کے بغیر امریکی فارمولے پرجنگ بندی کیلئے ہم تیارہیں: حماس

انہوں نے کہا کہ انسانیت کی بقا بچوں کی بقا سے مربوط ہے، یہ ہمارا امتحان ہےکہ ہم ان کے جینے کے حقوق کی حفاظت کس طرح کرتے ہیں۔ انہوں نے غزہ کی جانب توجہ مبذول کرائی جہاں ہر دس منٹ میں ایک بچہ موت کی آغوش میں جا رہا ہے، اور ہر دس میں سے نو بچوں کو بھوک اور پیاس کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ ہم ایسی دنیا کو کس طرح تسلیم کر سکتے ہیں جہاں بچہ کہہ رہا ہو کہ میں تھک گیا ہوں اور مر کر آرام کرنا چاہتا ہوں، موت کو زندگی پر ترجیح دے رہا ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: جنین:اسرائیلی چھاپوں سے ۳۵؍ ہزار فلسطینیوں کیلئے پانی کی سپلائی تباہ ہو گئی ہے: یو این

بچوں کیلئے ترکی کی امداد
ایمن اردگان نے جنگ زدہ علاقوں میں بے گھر ہوئے بچوں کی ترکی کے ذریعے کی جانے والی امداد کی جانب توجہ دلاتے ہوئے بتایا کہ ترکی خصوصاً یوکرین کے ۱۵۰۰؍ بچوں اور ان کے سرپرستوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یوکرین کی خاتون اول اولینا زیلینسکی کی تعریف کی کہ کس طرح انہوں نے یوکرینی بچوں کی حفاظت کی خاطر جنگ بندی اور پائیدار امن کیلئے آواز اٹھائی۔ واضح رہے کے’’ اسپائوس آف دی لیڈر مذاکرہ ‘‘ کا آغاز ۲۰۲۱ء میں زیلینسکی کے ذریعے کیا گیا تھا جس کا مقصدایک عالمی پلیٹ فارم کی تشکیل ہے جس کے تحت انسانیت کو درپیش مسائل اور ان کے فلاح کے عالمی منصوبوں کو عمل میں لایا جا سکے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK