یو اے ای کی ایڈوانس ٹیکنالوجی ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل فیصل البنائی نے بتایا کہ متعدد باصلاحیت افراد کو حکومت کی جانب سے گولڈن ویزا دیا گیا تھا جن میں سے کئی افراد کو اب متحدہ عرب امارات کے شہریت مل گئی ہے۔
EPAPER
Updated: October 15, 2024, 10:08 PM IST | Dubai
یو اے ای کی ایڈوانس ٹیکنالوجی ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل فیصل البنائی نے بتایا کہ متعدد باصلاحیت افراد کو حکومت کی جانب سے گولڈن ویزا دیا گیا تھا جن میں سے کئی افراد کو اب متحدہ عرب امارات کے شہریت مل گئی ہے۔
دبئی میں ہر سال منعقد ہونے والے گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی ایگزبشن (جی ٹیکس گلوبل GITEX Global) کے اجلاس میں پیر کو ایک سینئر اہلکار نے نوٹ کیا کہ اب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں صلاحیتوں کو راغب کرنا چند سال قبل کے مقابلے میں کافی آسان ہو گیا ہے کیونکہ ملک نے اس ضمن میں طویل مدتی رہائش کیلئے گولڈن ویزا اور ہنرمند افراد کو شہریت دینے جیسے اہم اقدامات کئے ہیں۔
ایڈوانس ٹیکنالوجی ریسرچ کونسل (اے آر ٹی سی) کے سیکریٹری جنرل اور متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر فیصل البنائی نے کہا کہ متعدد باصلاحیت افراد کو گولڈن ویزا دیا گیا تھا جن میں سے کئی افراد متحدہ عرب امارات کے شہری بن گئے ہیں۔
البنائی نے پیر کو جی ٹیکس گلوبل میں اے آئی لیڈرشپ: اسٹیئرنگ سوشل ٹرانسفارمیشن کے موضوع پر فائر سائیڈ چیٹ کے دوران بتایا کہ اے آر ٹی سی کے تحت، ۱۰ تحقیقی مراکز اور یو اے ای میں مقیم ۷۰ ممالک سے تعلق رکھنے والے ۱۳۰۰ سے زائد محققین ہیں۔ ہم، G42 اور Edge جیسے ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دیگر کمپنیوں کے ساتھ مل کر ان باصلاحیت افراد کو یو اے ای کی جانب راغب کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: محمد سمیع کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی میں مزید تاخیر : روہت شرما
انہون نے مزید کہا کہ تقریبا چار پانچ سال قبل اس ٹیلنٹ کو راغب کرنا آسان نہیں تھا۔ لیکن آج یہ بہت آسان ہوگیا ہے کیونکہ ہمارے پاس ایک مؤثر ایکوسسٹم اور ایسے پرکشش منصوبے ہیں جو ان صلاحیتوں کو راغب کرتے ہیں۔
فیصل نے زور دیا کہ متحدہ عرب امارات علمی معیشت کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یو اے ای بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ تعاون کرنے اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کیلئے شراکت داری کر رہا ہے۔ ہم اپنی ٹیکنالوجی بھی بنا رہے ہیں۔ ہم اے آئی کے میدان میں یقینی طور پر دنیا کی قیادت کرنا چاہتے ہیں۔
دمہ، گلوکوما، تھیلیسیمیا اور تپ دق کی ادویات کی قیمتوں میں ۵۰؍ فیصد اضافہ
یو اے ای کے وزیر اقتصادیات عبداللہ بن توق المری نے جی ٹیکس گلوبل میں میکرو اکنامک آؤٹ لک، ٹیلنٹ کی ضرورت اور دیگر مسائل سمیت مختلف پہلوؤں پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ۲۰۳۰ تک ملکی معیشت میں تیل کے شراکت کو ۲۶ فیصد سے ۲۰ فیصد تک لانے کا ہدف رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ برسوں میں متحدہ عرب امارات نے تمام دنیا سے بہترین باصلاحیت افراد اور سرمایہ کو راغب کرنے کیلئے سرمایہ کاروں، طلبہ، پیشہ ور اور کاروباری افراد کیلئے ۱۰ سالہ گولڈن ویزا اور ۵ سالہ ویزا جیسے طویل مدتی رہائش پر مبنی اقدامات اُٹھائے ہیں۔ اب تک، دبئی نے امارات میں ہزاروں لوگوں کو ۱۰ سالہ گولڈن ویزا دیا ہے۔