• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اقتدار میں آنے کے بعد دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پلان کو ختم کردیں گے: ادھو ٹھاکرے

Updated: July 20, 2024, 7:59 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ادھو ٹھاکرے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھاراوی کےمکینوں اور کاروباریوں کو وہاں سے اکھاڑ کرنہیں پھینکا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہاں رہنے والے مکینوں کو علاقے میں ہی ۵۰۰؍ مربع فٹ مکانات دیئے جانے چاہئیں۔

Shiv Sena (UBT) chief Uddhav Thackeray addresses a press conference at Shiv Sena Bhavan. Photo: Agency
شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے شیو سینا بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔ تصویر :ایجنسی

شیو سینا ( یوبی ٹی ) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے سنیچر کے دن کہا کہ ’’دھاراوی کے جھوپڑوں کی بازآبادکاری کا پروجیکٹ کا ٹینڈر جو صنعتکار گوتم اڈانی کو ایوارڈ کے طورپر دیا گیا ہے۔ مہاراشٹر میں ان کی حکومت بنتے ہی ختم کردیا جائے گا۔‘‘
ادھو ٹھاکرے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’’ان کی پارٹی یہ یقینی بنائے گی کہ دھاراوی کے مکینوں اور کاروباریوں کو وہاں سے اکھاڑ کر پھینکا نہ جائے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ’’وہاں رہنے والے افراد کو علاقے میں ہی ۵۰۰؍ مربع فٹ مکانات دینے چاہئیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: آئی آئی ٹی مدراس: کاونوکیشن تقریب میں طالب علم کا فلسطین سے اظہارِ یکجہتی

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ’’ہماری حکومت کے قائم ہوتے ہی ہم دھاراوی کی کچی آبادیوں کی بازآبادکاری کا پروجیکٹ ختم کردیں گے حکومت کو اس کا جواب دینا ہوگا کہ اسے ابھی تک کیوں ختم نہیں کیا گیا؟ ہم ممبئی کو’اڈانی شہر‘ میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: لاڈلی بہن یوجنا معاملہ: ناگپورمیں کانگریس بی جے پی کارکنان آمنے سامنے

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’اضافی رعایتیں جو کہ معاہدے میں متعین نہیں ہیں، اڈانی گروپ کو دھاراوی کے ترقی کے پروجیکٹ میں دی گئی ہیں جو دنیا کے سب سے گنجان آبادی والے شہری علاقوں میں سے ایک ہے۔ ہم اور اضافی رعایتیں نہیں دیں گے۔ ہم دیکھیں گے کہ دھاراوی کے افراد کیلئے کیا اچھا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو ہم نیا ٹینڈر جاری کریں گے۔ ‘‘
یاد رہے کہ شیو سینا (ادھو گروپ) حزب اختلاف پارٹی مہا وکاس اگھاڑی میں شامل ہے جس میں کانگریس اور شرد پوار کی قیادت والی پارٹی نیشنل کانگریس بھی شامل ہے۔ 
مہاراشٹر میں راجیہ سبھا کیلئے الیکشن اکتوبر میں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK