Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

برطانیہ: ۲۰۲۴ء میں سیاسی پناہ کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ، زیر حراست افراد کی تعداد میں بھی اضافہ

Updated: March 01, 2025, 12:05 PM IST | Inquilab News Network | London

برطانیہ کی شہریت حاصل کرنے والے افراد کی تعداد میں بھی قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، ۲۰۲۴ء میں ۲ لاکھ ۶۹ ہزار ۶۰۰ سے زائد افراد نے شہریت حاصل کی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

جمعرات کو برطانیہ کے دفتر داخلہ کے ذریعہ جاری کئے گئے اعداد و شمار میں انکشاف ہوا ہے کہ ۲۰۲۴ء میں ملک میں پناہ کیلئے موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد میں بے مثال اضافہ ہوا ہے۔ ۲۰۲۴ء میں محکمہ کو ۱۹۷۹ء میں ان خدمات کے آغاز کے بعد اب تک سب سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں۔ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال مجموعی طور پر ایک لاکھ ۸ ہزار ۱۳۸ افراد نے سیاسی پناہ کیلئے درخواست دی۔ ۲۰۲۴ء میں موصول ہوئی درخواستوں کی تعداد، ۲۰۲۳ء کے مقابلے ۱۸ فیصد زیادہ اور ۲۰۲۱ء کی درخواستوں کے مقابلے دوگنا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: انسانی حقوق کی تنظیم کا اسرائیل پر فلسطینی قیدیوں پر گھناؤنے تشدد کا الزام

نئے اعداد و شمار میں چھوٹی کشتیوں کی آمد میں اضافہ کے رجحان کو نمایاں کیا گیا ہے۔ حالیہ کئی برسوں سے یہ رجحان جاری ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے ۲۰۲۴ء میں برطانیہ پہنچنے والی چھوٹی کشتیوں کی تعداد میں ۲۵ فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ سب سے زیادہ کشتیاں ۲۰۲۲ء میں ریکارڈ کی گئی تھی جو ۲۰۲۴ء کے اعداد و شمار سے ۲۰ فیصد زیادہ ہے۔ 

واضح رہے کہ برطانوی حکومت پر سیاسی پناہ کی درخواستوں پر جلد فیصلہ کرنے کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔ اسی درمیان درخواستوں میں مزید اضافہ سامنے آیا ہے۔ زیرالتواء درخواستوں کی بڑھتی تعداد کا مسئلہ ہنوز برقرار ہے۔ گزشتہ سال، ابتدائی فیصلے کے منتظر پناہ گزینوں کی تعداد میں ۵ فیصد کمی ہوئی ہے۔ ابھی دفتر کے پاس ۹۰ ہزار ۶۰۰ معاملات زیرالتواء ہیں جن سے تقریباً ایک لاکھ ۲۴ ہزار افراد کا مستقبل جڑا ہوا ہے۔ زیرالتواء درخواستوں میں کمی کے باوجود ان کی تعداد، ۲۰۲۲ء کے مقابلے زیادہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی فوج نے۷؍ اکتوبر کی تحقیقات میں عظیم ناکامی کا اعتراف کیا

دفتر داخلہ نے ۲۰۲۴ء میں غیر قانونی ہجرت کے باعث حراست میں رکھے گئے افراد کی تعداد میں ۱۲ فیصد اضافہ کی اطلاع دی تھی۔ دریں اثنا، برطانیہ نے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے ملک پہنچنے والے ۲ ہزار ۲۵۱ افراد کو واپس کیا۔ گزشتہ سال کے مقابلے اس تعداد میں ۱۰ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سیاسی پناہ کی درخواستوں اور واپسیوں میں اضافے کے ساتھ، برطانیہ کی شہریت حاصل کرنے والے افراد کی تعداد میں بھی قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، ۲۰۲۴ء میں ۲ لاکھ ۶۹ ہزار ۶۰۰ سے زائد افراد کو برطانوی شہریت دی گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK