• Sat, 08 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ماہ رمضان میں عمرہ کرنے کی مانگ کے سبب ہوائی سفر کا کرایہ ۱۴۰۰؍ درہم کے پار

Updated: February 07, 2025, 12:19 PM IST | Dubai

ماہ رمضان میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے اور ان بابرکت ایام کو مقدس شہر میں گزارنے کی خواہش کے سبب متحدہ عرب امارات سے سعودی عرب کے ہوائی سفر کا کرایہ زبر دست اضافے کے ساتھ ۱۴۰۰؍ درہم تک پہنچ گیا ہے ۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

رمضان کا مقدس مہینہ قریب آنے کے ساتھ ہی، متحدہ عرب امارات میں عمرہ کے تعلق سے تفتیش ، اور بکنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کے سبب گزشتہ سال کے مقابلے میں ہوائی کرایہ میں تقریباً ۱۴۰؍ فیصد کا اضافہ ہوا۔عمرہ آپریٹر کے مطابق متعدد افراد ماہ رمضان مقدس شہر مکہ میں گزارنے کے خواہش مند ہیں۔بہت سے افراد ماہ رمضان شروع ہونے سے پہلے ہی جدہ پہنچنا چاہتے ہیں تاکہ پہلی تراویح مسجد حرام میں ادا کر سکیں۔جبکہ کئی افراد رمضان کے آخری ایام مقدس شہر میں گزارنے کا انتخاب کرتے ہیں۔یا تو وہیں عید مناتے ہیں یا اپنا آخری روزہ افطار کرنے کے بعد گھر لوٹتے ہیں۔

یہ بجھی پڑھئے: ہندوستان سے شیخ حسینہ کی ورچوئل تقریر کے بعد بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہرے، ہندوستان مخالف نعرے

واضح رہے کہ اکتوبر اور دسمبر ۲۰۲۴ء کے درمیان متحدہ عرب امارات سے جدہ تک کا ہوائی کرایہ اوسطاً ۵۸۰؍ درہم تھا۔ جبکہ فی الحال دبئی سے جدہ کے یکطرفہ ٹکٹ کی قیمت ۹۸۰؍ درہم ہے۔جس میں راؤنڈ ٹرپ کرایہ اوسطاً ۱۴۰۰؍ درہم ہے۔اس کے علاوہ رمضان کے ابتدائی دنوں میں کرایہ ۱۲۰۰؍ درہم درج ہے، جبکہ مقدس مہینے کے اختتام تک دبئی سے کرایہ ۱۶۰۰؍ درہم ، جبکہ ابو ظہبی سے ۱۷۰۰؍ درہم سے شروع ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’غزہ پر قبضہ‘ کے ٹرمپ کے اعلان پر پوری دُنیا میں برہمی، اتحادی بھی نالاں

کرایہ میں انتہائی اضافہ کے باوجود متعدد افراد اپنے عمرہ کے منصوبوں پر قائم ہیں۔دبئی میں کپڑے کا کاروبار کرنے والےخلیل احمد نے دسمبر میں سفرکا ارادہ کیا تھا، اس وقت یک طرفہ ٹکٹ کی قیمت ۳۸۰؍ درہم تھی۔لیکن انہوں نے اپنا ارادہ تبدیل کرکے رمضان میں جانے کا فیصلہ کیا۔ جس کیلئے ٹکٹ کی قیمت ۷۵۰؍ درہم تک بڑھ گئی۔ پہلے کل اخراجات ۲۰۰۰؍ درہم ہو رہے تھے۔ اب وہ بڑھ کر ۴۰۰۰؍ درہم ہو گئے ہیں۔ لیکن بعض افراد ایسے ہیں جنہوں نے اپنے عمرے کو رمضان کے بعد تک کیلئے موخر کر دیا۔ حالانکہ سفری اخراجات میں کمی کیلئے متبادل کے طور پر متحدہ عرب امارات سے ریاض کا سفر ہوائی جہاز سے اور اس کے بعد مکہ تک بس سے سفر کیا جاسکتا ہے۔اگرچہ یہ وقت طلب ہے لیکن اخراجات میں کمی کے خواہش مند افراد کیلئے یہ ایک بہتر متبادل ثابت ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ امارات سے عمرہ بس کے سفر کی قیمتیں مستحکم ہیں، ۱۰؍ دن کے سفر کیلئے ٍ۱۲۰۰؍ درہم ، جس میں رہائش اور ویزا کی فیس بھی شامل ہے۔اور رمضان کے قریب اس میں ۳۰؍ سے ۴۰؍ فیصد اضافہ متوقع ہے۔اور یہ تقریباً ۱۷۰۰؍ درہم تک پہنچ سکتا ہے۔لیکن بہت سے لوگ اخراجات کی پرواہ نہیں کرتے ، وہ سال بھر ماہ رمضان کا انتظار کرتےہیں۔ تاکہ اس مقدس مہینے میں عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں۔جیسے جیسے رمضان قریب آرہاہے ہوائی سفر کے کرایہ میں مزید اضافے کا امکان ہے۔بہت سے افراد ابھی سے اپنے منصوبوں کو حتمی شکل دینے میں لگے ہیں۔ اور جیسے جیسے بکنگ آئیں گی، اس کے مطابق ٹکٹوں کی قیمت کے مزید بڑھ جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK