• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دنیا بھر میں ایک بلین سے زائد افراد شدید غربت میں زندگی بسر کر رہے ہیں: یو این

Updated: October 18, 2024, 10:07 PM IST | New Delhi

یونائیٹیڈ نیشنز ڈیولپمنٹ پروگرام اور او پی ایچ آئی کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ایک بلین سے زائد افراد شدید غربت میں زندگی بسر کر رہے ہیںجن میں نصف آبادی بچوں کی ہے۔ جنگ زدہ ممالک میں غربت میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

Gaza citizens are facing starvation due to lack of food aid. Photo: X
غزہ میںغذائی امداد کی کمی کے سبب شہری بھکمری کا سامنا کر رہے ہیں۔ تصویر: ایکس

اقوام متحدہ کے ادارے یونائیٹیڈ نیشنز ڈیولپمنٹ پروگرام کی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’دنیا بھر میں ایک بلین سے زائد افراد شدید غربت میں زندگی بسر کر رہے ہیںجن میں سے نصف تعداد بچوں کی ہے۔‘‘آکسورڈ پوررٹی اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ انیشی ایٹیو (او پی ایچ آئی) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ’’جنگ زدہ ممالک میں غربت میں تین گنا اضافہ ہو اہے۔ جنگ عظیم دوم کے بعد ۲۰۲۳ء میں سب سےزیادہ جنگیں ہوئی ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ہریانہ: نائب سنگھ سینی نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

خیال رہے کہ یو این ڈی پی اور او پی ایچ آئی ۲۰۱۰ء کے بعد سے ہر سال اپنی ملٹی ڈائی مینشنل پوررٹی انڈیکس شائع کر تا  ہے جس کیلئے ۳ء۶؍ بلین افراد کی مشترکہ آبادی والے ممالک سے ڈیٹا اکھٹا کیا گیا ہے۔ یہ ادارے رپورٹ تیار کرنے کیلئے مناسب رہائش،صاف صفائی، بجلی، کھانا پکانے کیلئے استعمال ہونے والا ایندھن، خوراک اور اسکول میں بچوں کی حاضری جیسے نکات کا استعمال کرتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ممبئی: فرینکفرٹ سے ممبئی جانے والے وستارا کے طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی

اس ضمن میں یو این ڈی پی کے ماہر شماریات یانچون ژانگ نے کہا کہ ’’۲۰۲۴ء کے ایم پی آئی نے خراب منظر کشی کی ہے۔ دنیا بھر میں ۱ء۱؍ بلین افراد کثیر جہتی غربت کا شکار ہیںجبکہ ۴۵۵؍ ملین افراد جنگ کے سائے میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ جنگ زدہ ممالک میں غریبوں کیلئے بنیادی اشیاء تک رسائی کافی مشکل ہوگئی ہے۔‘‘

ہندوستان میں غربت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تصویر: ایکس

متاثرین میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے
رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ’’۱۱۰؍ ممالک میں ۶ء۱؍ بلین افراد میں سے ۱ء۱؍ بلین افراد کثیر جہتی غربت کا شکار ہیں۔ ‘‘جمعرات کو شائع کی گئی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’۱۸؍ سال سے کم عمرکے ۵۸۴؍ملین افراد شدیدغربت میں زندگی بسر کر رہے ہیں جو دنیا بھر میں بچوں کی تعداد کا ۹ء۲۷؍ فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا کے ۲ء۸۳؍ فیصد غریب افراد سب صحارن افریقہ اور جنوبی ایشیاء میں ہیں۔ 

جنگوں کے سبب غربت کم کرنے کی جدوجہد ناکام ہو رہی ہیں: سبینہ الکائر  
او پی ایچ آئی کی ڈائریکٹر سبینہ الکائر نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ہے کہ ’’جنگوں کے سبب غربت کو کم کرنے کی تمام جدوجہد میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔ کچھ سطح پر یہ نتائج بدیہی ہیں۔البتہ ہمیں افسوس ہے کہ جنگ زدہ ممالک میں ۴۵۵؍ ملین افراد ایک مہذب زندگی کی تلاش میں ہیں اور انہیں اپنی حفاظت کا خوف بھی ہے۔غربت کم کرنا اور امن قائم کرنا عالمی برداری کیلئے مشکل ترین چیلنج بن چکا ہے، البتہ ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں تو امن قائم کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔‘‘

میری ماں ستارہ ہے، میری ’’دیوداس‘‘ ان کی پسندیدہ فلم ہوتی: شاہ رخ خان

خیال رہے کہ ہندوستان میں بھی بڑی تعداد میں لوگ شدید غربت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ملک کی ۴ء۱؍ بلین آبادی میں سے ۲۳۴؍ ملین افراد غربت سے متاثر ہیں۔ ہندوستان کے بعد پاکستان، ایتھوپیا، نائیجیریا، اور کانگو کا شمار دنیا کے غریب ممالک میں کیاجاتا ہے۔ ان پانچوں ممالک میں تقریباً نصف یعنی ۱ء۱؍ بلین غریب افراد ہیں۔

سوڈان میں جنگ کے نتیجے میں شہری تکلیفوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ تصویر: ایکس

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK