• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اتر پردیش: بجنور میں کار اور ٹرک کے درمیان تصادم میں دو افراد کی موت، ایک زخمی

Updated: November 12, 2024, 5:01 PM IST | Lucknow

نجیب آباد سے آرہی تیز رفتار کار سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اتر پردیش کے ضلع بجنور میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جہاں ایک تیز رفتار فارچیونر کار سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اطلاعات کے مطابق تصادم اس قدر شدید تھا کہ کار کے پرخچے اڑ گئے اور اس میں سوار دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثے پر پہنچ گئی اور حادثے کا شکار ہونے والے تینوں افراد کو اسپتال  لے جایا گیا۔ جہاں پہنچتے ہی ڈکٹروں نے ۲؍افراد کو مردہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھئے: کرناوتی ٹرین بم دھماکہ: دہشت گردی کے الزامات سے ۳؍ مسلمان بری

معلومات کے مطابق، حادثہ بجنور ضلع کے کوتوالی علاقے میں نجیب آباد روڈ پر واقع نیکسا شوروم کے قریب پیر کی دیر رات اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار فارچیونر کار نجیب آباد سے بجنور کی طرف جارہی تھی۔ جیسے ہی کار نیکسا شوروم کے قریب پہنچی تو اچانک پیچھے سے سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار بری طرح تباہ ہو گئی۔ اس حادثہ میں کار میں سوار تینوں لوگ اندر پھنس گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور کافی کوشش کے بعد تینوں کو گاڑی سے باہر نکالا۔

یہ بھی پڑھئے: ہم مہاراشٹر کی سیاست کو یکسر بدلنے کیلئے کوشاں ہیں: شرد پوار

خبروں کے مطابق مہلوکین کی شناخت ساجد (۲۳) اور انس (۲۲) کے طور پر ہوئی ہے جو دہلی کے علاقے روہنی کے رہنے والے ہیں۔ جبکہ کار چلا رہے تیسرے نوجوان کی شناخت زینول طور پر ہوئی جو کہ جھالو کا رہنے والا ہے، شدید زخمی ہے اور اسے میرٹھ ریفر کر دیا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK