• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

یوپی: یوگی کی مقتول دلت فیملی کے افراد خانہ سے ملاقات

Updated: October 06, 2024, 11:59 AM IST | Lucknow

سبھی مطالبات تسلیم کئے ،روپے لے کر مقدمہ درج کرنے کے الزام پر وزیر اعلیٰ نے پولیس کےکردارکی جانچ کا حکم دیا۔

Chief Minister Yogi Adityanath met the families of the victims at his official residence. Photo: PTI
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پرمقتولین کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ تصویر: پی ٹی آئی

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مقتول ٹیچر سنیل کمار کے گھر والوںسے لکھنؤ میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر متاثرین کے ساتھ رائے بریلی ضلع کی اونچاہار اسمبلی حلقہ کے ممبر اسمبلی منوج پانڈے بھی موجود تھے ۔وزیر اعلیٰ نےمتاثرین سے کہاکہ اس مشکل گھڑی میں اتر پردیش حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نےسرکاری ملازمت ،پانچ بیگھہ زمین اور مکان دینےکے علاوہ ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ مقتول کے والد نے رائے بریلی پولیس پر روپئے لے کرمقدمہ درج کرنے اور معاملہ کو سنجیدگی سے نہ لینے کی بھی شکایت کی جس  پر وزیر اعلیٰ نے پولیس کے کردارکی جانچ کرانے کا حکم دیا۔

ٰیہ بھی پڑھئے: مالیگائوں، اورنگ آباد اور جالنہ میں این آئی اے کے چھاپے، مجموعی طور پر۴؍ لوگ حراست میں لئے گئے 
ضلع امیٹھی میں تعینات سرکاری ٹیچر سنیل کمار، بیوی پونم اور دو بچوں کا جمعرات کو گولی مار کر قتل کردیاگیا تھا ، ایک  دلت فیملی کے خلاف اس واردات کے بعد اتر پردیش میںسیاسی ہلچل مچ گئی۔ حزب اختلاف نے اتر پردیش میںپھیلی لاقانونیت پر حکومت کوگھیرنا شروع کردیا ۔مقتول کے گھر والوں کو ہر ممکن انصاف دلانے کی بات کہی ، اس دوران ممبر اسمبلی ڈاکٹر منوج پانڈے نے مقتول سنیل کمار کے گھر والوں سے ملاقات کرکے وزیراعلیٰ سے ملاقات کرانے کی بات کہی تھی۔ سنیچر کی صبح ڈاکٹر پانڈے مقتول کے گھر والوں کولےکر لکھنؤ پہنچے اور وزیراعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ پر گھر والوںسے ملاقات کرائی۔ وزیراعلیٰ نے ان کی باتوں کوسنجیدگی سے سننے کے بعدتمام مطالبات پورا کرنےکی یقین دہانی کرائی۔ انہوںنے مقتول کے گھر والوںکو سرکاری ملازمت ،پانچ بیگھہ زمین اور پکا مکان دلانے کے علاوہ ملزم کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بتایا جاتاہے کہ اس موقع متاثرین کے ساتھ موجود ممبر اسمبلی ڈاکٹر منوج پانڈے نےوزیر اعلیٰ کوبتایا کہ مقتول سنیل کی بیوی کے ساتھ ہوئی چھیڑ خانی کے معاملہ کو اگر رائے بریلی پولیس نے سنجیدگی سے لیا ہوتا تو شاید سنیل اور اس کے گھر والے زندہ ہوتے۔

اسرائیلی فوج کی ایران پر بڑے حملے کی تیاری

مقتول کے والد نے بتایا کہ بدمعاش نےبہو کے ساتھ چھیڑ خانی کی ، شکایت کرنے تھانہ پہنچے تو پولیس نے پیسوں کا مطالبہ کیا، پیسوں کا کسی طرح انتظام کرنےکے بعد پولیس نے کئی روز کے بعد مقدمہ درج کیا تھا لیکن ایک ماہ کے بعد ملزم نے اسکے پورے خاندان کو ہی ختم کردیا ۔ وزیراعلیٰ نے دونوں کی باتیںسننے کے بعد رائےبریلی پولیس کےکردارکی جانچ کاحکم دیا۔ واضح رہے کہ اس معاملہ میںامیٹھی پولیس نے مقتول کے گھر والوںکی تحریر پر چندن ورما کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گزشتہ روزغازی آباد کے جیور علاقہ سے گرفتار کرنے میںکامیابی حاصل کی تھی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK