ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ۲۰۲۵ء میں انڈوں کی قیمتوں میں ۴۱؍ فیصد اضافے کا امکان ہے۔ جس کی وجہ برڈ فلو کو قرار دیا جا رہا ہے۔
EPAPER
Updated: February 26, 2025, 8:59 PM IST | Washington
ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ۲۰۲۵ء میں انڈوں کی قیمتوں میں ۴۱؍ فیصد اضافے کا امکان ہے۔ جس کی وجہ برڈ فلو کو قرار دیا جا رہا ہے۔
ایک نئی زرعی محکمے کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں انڈوں کی قیمتوں میں ۲۰۲۵ءمیں ۴۱؍فیصد اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ خردہ انڈوں کی قیمتیں ماہ بہ ماہ اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں، جس کی وجہ۲۰۲۲ء میں شروع ہونے والے ہائی پاتھوجینک ایویئن انفلوئنزا، جسے برڈ فلو بھی کہا جاتا ہے، کا بڑھتا ہوا اثر ہے۔
یہ بھی پڑھئئے: مسک کے ٹرمپ سے تعلقات پر تنقید کے درمیان یورپ میں ٹیسلا کی فروخت نصف رہ گئی
منگل کو جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق، جنوری میں انڈوں کی قیمتوں میں ۱۳؍ اعشاریہ ۸؍ فیصد اضافہ ہوا، جبکہ دسمبر میں ۸؍ اعشاریہ ۴؍ فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔جنوری۲۰۲۵ء میں، انڈوں کی قیمتیں جنوری۲۰۲۴ء کے مقابلے میں ۵۳؍ فیصد بڑھ گئیں، جو جنوری۲۰۲۳ء میں قائم ہونے والے ریکارڈ سے بھی زیادہ ہے، جبکہ لیبر ڈپارٹمنٹ کے کنزیومر پرائس انڈیکس کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں انڈوں کی قیمتوں میں۲۳۰؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: غیر یقینی اقتصادی صورتحال کے درمیان ہندوستان کے چھوٹے شہروں میں کرپٹو ٹریڈنگ میں تیزی
اگرچہ مارکیٹ کو مستحکم کرنےکیلئے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاہم توقع کی جارہی ہے کہ امریکی صارفین اور کاروبار کو آنے والے مہینوں میں مسلسل اعلیٰ قیمتوں اور محدود دستیابی کا سامنا کرنا پڑے گا۔