• Mon, 24 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ: سی اے آئی آر نے مسلم گروپس کو`دہشت گرد تنظیمیں` کہنے پر مسک کی مذمت کی

Updated: February 24, 2025, 9:00 PM IST | Inquilab News Network | Washington

سی اے آئی آر نے بتایا کہ مذکورہ گروپس "مستحق طور پر رجسٹرڈ غیر منافع بخش تنظیمیں ہیں جو ہر دوسرے خیراتی ادارے کی طرح وفاقی فنڈنگ کیلئے درخواست دینے کا حق رکھتی ہیں۔

US Billionaire Elon Musk. Photo: INN
امریکی ارب پتی ایلون مسک۔ تصویر: آئی این این

امریکی ارب پتی اور ٹرمپ انتظامیہ میں ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفشنسی (ڈی او جی ای) کے سربراہ ایلون مسک نے ایک پوسٹ میں امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) سے امداد حاصل کرنے والی مسلم تنظیموں کو "دہشت گرد تنظیمیں" قرار دیا جس کے بعد انہیں مذمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی آر) نے مسک کے اس بیان کی سخت مذمت کی اور کہا کہ اس سے اسلاموفوبیا کو فروغ حاصل ہوگا اور امریکی مسلمانوں کیلئے خطرات میں اضافہ ہوگا۔ 

مسک نے اتوار کو ایک پوسٹ کو ری پوسٹ کیا جس میں امریکی مسلم امدادی گروپس کو "دہشت گرد تنظیموں" کے طور پر بتایا گیا تھا۔ مسک نے اسے ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: کئی افراد حیران ہوتے ہیں کہ ہم دہشت گرد تنظیموں اور بعض ممالک کو ہمیں سے نفرت کرنے کیلئے ادائیگی کیوں کرتے ہیں جبکہ وہ بالکل مفت میں ایسا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اس پوسٹ میں عرب امریکن انسٹی ٹیوٹ، اسلامک ریلیف ایجنسی، مسلم ایڈ اور فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ سمیت ایک درجن سے زائد امریکی مسلم گروپس کا ذکر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بنگلہ دیش: محمد یونس نے ایلون مسک کو اسٹار لنک کی خدمات شروع کرنےکیلئے مدعو کیا

اپنے جواب میں، سی اے آئی آر نے بتایا کہ مذکورہ گروپس "مستحق طور پر رجسٹرڈ غیر منافع بخش تنظیمیں ہیں جو ہر دوسرے خیراتی ادارے کی طرح وفاقی فنڈنگ کیلئے درخواست دینے کا حق رکھتی ہیں۔ ان میں سے بہت سی تنظیمیں ٹرمپ کی پہلی انتظامیہ کے ساتھ شراکت داری کرچکی ہیں۔ سی اے آئی آر نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص جو کسی امریکی خیراتی ادارے کے نام میں لفظ `اسلام` دیکھتا ہے اور پھر فوراً اعلان کرتا ہے کہ خیراتی ادارے کو `دہشت گرد تنظیم` قرار دینا چاہئے، وہ ایک قابلِ نفرت شخص ہے جسے امریکی مسلمانوں اور ہمارے معاشرے میں ان کے تعاون کے متعلق میں کچھ معلوم نہیں ہے۔ 

`لاپرواہ اور خطرناک` لیبلنگ

سی اے آئی آر کے نیشنل ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نہاد عواد نے سوشل میڈیا پر مسک کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ریمارکس "لاپرواہ اور خطرناک ہیں۔" عواد نے کہا کہ اس قسم کی بیان بازی اسلامو فوبیا کو فروغ دیتی ہے، معصوم جانوں کو خطرے میں ڈالتی ہے اور انصاف اور مساوات کی اقدار کو نقصان پہنچاتی ہے۔ آپ کو اس سے بہتر کرنا چاہئے۔" 

سی اے آئی آر نے مسک سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکیوں کو بدنام کرنا بند کریں اور ٹیکس دہندگان کے پیسے کو بچانا شروع کریں جو اسرائیل "غزہ میں ہزاروں بے گناہ مردوں، عورتوں اور بچوں کو ذبح کرنے کیلئے استعمال کر رہا ہے۔"

یہ بھی پڑھئے: بیباس بچوں کی موت پر سوگ، فلسطینی بچوں کے قتل پر خاموشی، انٹرنیٹ صارفین برہم

واضح رہے کہ مسک کو یو ایس ایڈ کی کارروائیوں کو بند کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ اتوار کو، ٹرمپ انتظامیہ نے بتایا کہ یو ایس ایڈ کے ۲ ہزار کارکنوں کو برطرف کیاجائے گا اور عالمی سطح پردیگر ہزاروں ملازمین کو چھٹی پر بھیج دیا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK