Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

امریکہ: سی اے آئی آر کی مسلم تارکین وطن سے اپیل، پابندی کے اطلاق سے قبل ملک نہ چھوڑیں

Updated: March 07, 2025, 10:03 PM IST | Inquilab News Network | Washington

گزشتہ دنوں میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ اگلے ہفتے جلد ہی افغانستان اور پاکستان کے لوگوں کو امریکہ میں داخل ہونے سے روک سکتے ہیں۔

Photo: X
تصویر: ایکس

کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی آر) نے امریکہ میں قانونی تارکین وطن کو متنبہ کیا ہے کہ وہ مارچ میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی مسلمانوں پر ممکنہ سفری پابندیوں کے اطلاق سے قبل بیرون ملک سفر نہ کریں۔ جمعرات کو سی اے آئی آر کے حکومتی امور کے ڈائریکٹر رابرٹ ایس میک کاؤ نے کہا کہ اس ماہ ٹرمپ انتظامیہ مسلمانوں پر نئی سفری پابندیوں کا اعلان کرسکتی ہے۔ اس ممکنہ خطرے کے پیش نظر، ہم ملک میں قانونی طور پر مقیم مستقل رہائشی اور غیر ملکی طلبہ، کارکنوں، مریضوں، پناہ گزینوں اور سیاحوں کو، جو چند ایسے ممالک کے شہری ہیں جنہیں نشانہ بنایا جاسکتا ہے، مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اگلے ۳۰ دنوں کے درمیان امریکہ سے باہر نہ جائیں۔

یہ بھی پڑھئے: نیویارک: برنارڈ کالج میں فلسطین حامی مظاہرین طلبہ پر کریک ڈاؤن، حراست میں لیا گیا

میک کاؤ نے مزید کہا کہ کونسل "یقینی طور پر" نہیں جانتی کہ آیا انتظامیہ نئی پابندیاں جاری کرے گی یا کن ممالک کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اس لئے ہم امریکہ میں افغانستان، عراق، ایران، لیبیا، فلسطین/غزہ، پاکستان، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن کے شہری اور ان ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن سے احتیاط کرنے کی اپیل کرتے ہیں کہ جب تک انتظامیہ کی جانب سے نئی پابندیوں کے اعلان کی آخری تاریخ گزر نہیں جاتی، وہ بین الاقوامی سفر سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھئے: امریکی ٹیریف اور یوکرین معاملے پر یورپ فکرمند،سربراہی اجلاس منعقد

میک کاؤ نے کہا کہ سی اے آئی آر، ٹرمپ انتظامیہ سے اپیل ہے کہ وہ قومی سلامتی کے تحفظ کی آڑ میں مسلم اکثریتی ممالک پر کسی بھی نئے سفری پابندی کے نفاذ کے منصوبے پر نظر ثانی کرے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ اگلے ہفتے جلد ہی افغانستان اور پاکستان کے لوگوں کو امریکہ میں داخل ہونے سے روک سکتے ہیں۔ تین ذرائع نے بتایا کہ فہرست میں دیگر ممالک بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK