• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹائی ٹینک متاثرین کو بچانے والے کیپٹن کی جیبی گھڑی ۲؍ ملین ڈالر میں نیلام

Updated: November 18, 2024, 10:22 PM IST | Washington

سونے کی وہ گھڑی جو ٹائی ٹینک جہازکے مسافروں کو بچانے والے مسافر بردار جہاز آر ایم ایس کار پیتھیا کے کیپٹن آرتھر روسٹرون کو، ٹائی ٹینک جہاز میں فوت شدہ امیر مسافر کی بیوہ نے دی تھی، ریکارڈ قیمت میں نیلام ہوئی ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

۱۸؍ قیراط کی ٹفنی اینڈ کو، گھڑی کونیلام کرنے والے ہنری ایلڈریج اینڈ سن جنہوں نے سنیچر کو ریاستہائے متحدہ میں ایک پرائیویٹ کلکٹر کو گھڑی ایک اعشاریہ ۵۶؍ ملین برطانوی پاؤنڈ میں فروخت کی، نے کہا کہ یہ ٹائی ٹینک کی یادگاروں سے حاصل ہونے والا سب سے زیادہ معاوضہ ہے۔ یہ گھڑی ٹائی ٹینک میں فوت ہونے والے اسٹر کےلباس میں موجود تھی جب سات دنوں بعد انہیں جہاز کے ملبے سے باہر نکالا گیا۔ اس سے قبل اسی نیلام گھر سے اپریل میں ڈیڑھ ملین ڈالر حاصل کر کے سب زیادہ قیمت حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کر چکی تھی۔ نیلامی کرنے والے اینڈریو ایلڈریج نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ٹائی ٹینک کی یادداشتوں نے اس سال دو ریکارڈ بنائے ہیں، جو اس تباہ شدہ جہاز کی عظمت اور اس کیلئے عوام کی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’ہر مرد، عورت اور بچے کے پاس سنانے کیلئے ایک کہانی تھی، اور وہ کہانیاں ایک صدی بعدانہیں یادداشتوں کے ذریعے سنائی جاتی رہیں گی۔

یہ بھی پڑئے: بنگلہ دیش: ہندوستان سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کیا جائےگا: محمد یونس

جس رات ٹائی ٹینک ڈوب گیا تھا اس رات روسٹرون کو اس کی کارکردگی کیلئے ایک ہیرو قرار دیا گیا تھا اور اس کے عملے کی بہادری کو تسلیم کیا گیا ۔ واضح رہے کہ  کار پیتھیا اس رات نیو یارک سے بحیرہ روم کی جانب سفر کر رہا تھا جب ایک ریڈیو آپریٹر نے ۱۵؍اپریل ۱۹۱۲ء کے اوائل میں ٹائی ٹینک کیہنگامی کال سنی اور روسٹرون کو اپنے کیبن میں جگایا، انہوں نے اپنے جہاز کو پوری رفتار کے ساتھ ٹائی ٹینک کی سمت موڑ دیا۔اور برفانی تودوں کے درمیان سے ہوکر اس مقام پر پہنچے، حالانکہ ان کے پہنچنے تک  ٹائی ٹینک ڈوب چکا تھا اور ۱۵۰۰؍ افراد جاں بحق ہوئے تھے، لیکن عملے نے ۲۰؍ لائف بوٹ کو تلاش کرکے ۷۰۰؍ افراد کو زندہ بچاکر نیو یارک لے آئے۔

یہ بھی پڑھئے: کیرالا: ایمبولینس کا راستہ روکنے والے ڈرائیور پرڈھائی لاکھ کا جرمانہ، لائسنس منسوخ

روسٹرون کو امریکی کانگریس کے صدرولیم ہاورڈ ٹافٹ نے گولڈ میڈل سے نوازا اور بعد میں کنگ جارج پنجم نے نائٹ کا خطاب دیا۔میڈلین استور، جسے اس کے شوہر نے لائف بوٹ میں مدد دی تھی، نے نیویارک میں ففتھ ایونیو پر واقع اپنی حویلی میں ظہرانے کے موقع پر روسٹرون کو یہ گھڑی پیش کی تھی۔نوشتہ میں کہا گیا ہے کہ’’ یہ تین زندہ بچ جانے والوں کی جانب سےشکریہ اور تعریف کے ساتھ دیا گیا تھا۔‘‘ اس میں مسز جان بی تھیر اور مسز جارج ڈی وائیڈنر کا نام استور کے شادی شدہ نام کے ساتھ درج ہے۔ایلڈریج نے کہا کہ ’’یہ بنیادی طور پر ان لوگوں کی جان بچانے میں روسٹرون کی بہادری کیلئے شکریہ کا اظہار تھا، مسٹر روسٹرون کے بغیر، وہ ۷۰۰؍لوگ نہیں بچسکتے تھے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK