• Sun, 09 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ: ’’ہندوستان سے نفرت معمول بنادیں‘‘ ڈاج ملازم کا نفرت انگیز پوسٹ پراستعفیٰ

Updated: February 08, 2025, 10:01 PM IST | Washington

امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے قائم کئے گئے وفاقی اخراجات کی جانچ کے شعبے کے ایک ملازم نے اس وقت استعفیٰ دے دیا جب وال اسٹریٹ جرنل نے وائٹ ہاؤس سے ان کے ایک ہدف شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے تعلق کے بارے میں پوچھا۔

Elon Musk. Photo: INN
ایلون مسک۔ تصویر: آئی این این

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ  کے نئے قائم کردہ محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (ڈاج) کے ایک اہم ملازم، جس کی سربراہی ایلون مسک کر رہے ہیں، نے نسل پرست سوشل میڈیا پوسٹس کی وجہ سے جمعرات کو استعفیٰ دے دیا۔ ان پوسٹس میں ہندوستان کے خلاف بھی مواد شامل تھا۔ وال اسٹریٹ کے مطابق جولائی میں اس اکاؤنٹ نےلکھا تھا،’’ محض ریکارڈ کیلئے بتا دوں،سب معمول پر آنے سے قبل میں نسل پرست تھا،۔‘‘رپورٹ کے مطابق، ستمبر میں اس اکاؤنٹ نے ایکس پر لکھا، ’’آپ مجھے اپنی نسل سے باہر شادی کرنےکیلئے پیسے نہیں دے سکتے۔‘‘ اسی مہینے، اکاؤنٹ نے لکھا، ’’ہندوستان سے نفرت کو معمول بنادیں،‘‘ جو سلیکون ویلی میں ہندوستان سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثرت کے ایک پوسٹ  کے حوالے سے تھا۔  

یہ بھی پڑھئے: امریکہ، کانگریس کی مخالفت کے باوجود اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرے گا: ٹرمپ انتظامیہ کا اعلان

بعد میں، وائٹ ہاؤس کے ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ایلیز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں، ایلیز حساس ٹیکس دہندگان کی معلومات اور محکمہ خزانہ کے نظام تک رسائی کے ایک قانونی تنازعےسے مرکزی حیثیت اختیار کر گیا، جو سالانہ کھربوں ڈالر کے ادائیگیوں کو پروسیس کرتا ہے۔جس دن ایلیز نے استعفیٰ دیا، ایک امریکی ضلعی عدالت کے جج نے بھی فیصلہ دیا کہ وہ محکمہ کے ادائیگی کے نظام تک رسائی جاری رکھ سکتے ہیں، لیکن انہیں ڈیٹا شیئر کرنے کی اجازت محدود کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: سرکاری ملازمین کا ٹرمپ پر مقدمہ، یو ایس ایڈ کو ختم کرکے `انسانی بحران` پیدا کرنے کا الزام

وال اسٹریٹ جرنل کے حوالے سے  بتایا گیا کہ ایلیز کی ذاتی ویب سائٹ کے مطابق، ایلیز نے اسپیس ایکس میں ایلون مسک کے ساتھ کام کیا، بشمول اسٹارلنک سیٹلائٹس، اور ایکس ، جہاں وہ مصنوعی ذہانت پر تحقیق کرتا تھا۔ ایلون مسک، جو ٹیسلا، ایکس، اور اسپیس ایکس کے مالک ہیں،نے حال ہی میں ایچ ون بی ویزا کی حمایت کی ہے۔اور کہا کہ وہ اس معاملے پر آخری حد تک جائیں گے، اور دائیں بازو کے حامیوں سے کہا کہ وہ ایک قدم پیچھے ہٹ جائیں۔ دراصل ایچ ون بی ویزا امریکی کاروباریوں کو ہنر مند غیر ملکی شہریوں کو ملازم رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK