• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکی انتخابات۲۰۲۴ء: کملا ہیرس جیتیں تو تیسری عالمی جنگ یقینی:ڈونالڈ ٹرمپ

Updated: October 27, 2024, 7:31 PM IST | Washington

امریکہ میں صدارتی انتخابات میں دو ہفتے سے بھی کم وقت باقی ہے۔ دونوں صدارتی امیدوار اپنی انتخابی مہم میں زوروشور سے مصروف ہیں اور ایک دوسرے پر مسلسل حملے کر رہے ہیں۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر کملا ہیرس الیکشن جیتتی ہیں تو امریکا تیسری عالمی جنگ میں الجھ جائے گا اور ان کا مقابلہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ چینی صدر شی جن پنگ سے ہوگا۔

Kamala Harris and Donald Trump. Photo: INN
کملا ہیرس اور ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این

 امریکہ میں صدارتی انتخابات میں دو ہفتے سے بھی کم وقت باقی ہے۔ دونوں صدارتی امیدوار اپنی انتخابی مہم میں زوروشور سے مصروف ہیں اور ایک دوسرے پر مسلسل حملے کر رہے ہیں۔ پنسلوانیا میں اپنی انتخابی مہم کے دوران ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مخالف پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس پر تبصرہ کیا۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر کملا ہیرس الیکشن جیتتی ہیں تو امریکا تیسری عالمی جنگ میں الجھ جائے گا اور اس کا مقابلہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ چینی صدر شی جن پنگ سے ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا- کملا ہیرس کو صدر بنانا کروڑوں لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہے۔ وہ ہمیں تیسری عالمی جنگ میں دھکیل دیں گی کیونکہ وہ یہ کام کرنے کیلئے مکمل طور پر نابلد ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: شمالی غزہ کے تمام لوگوں کی ہلاکت کا خطرہ: جوئس مسویا

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے بیٹے اور بیٹیاں ایسے ملک میں جنگ لڑنےکیلئے بھرتی ہوں گے جس کے بارے میں آپ نے کبھی نہیں سنا ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے تیسری عالمی جنگ کو روکنے کا عزم کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کبھی بھی جنگ کے اتنے قریب نہیں تھا۔ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ صدر ہوتے تو۷؍اکتوبر کو حماس کا اسرائیل پر حملہ نہ ہوتا۔

یہ بھی پڑھئے: ججوں کی سیاستدانوں سے ملاقات کا فیصلوں پرکوئی اثر نہیں پڑتا: ڈی وائی چندر چڈ

اسی دوران سابق امریکی صدر براک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما نے مشی گن میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کے لیے مہم چلائی۔ اس دوران مشیل اوباما نے ٹرمپ پر سخت تبصرہ کیا۔ اس دوران انہوں نے صدارتی دوڑ میں دوہرے معیار کو بے نقاب کیا۔
کالامازو میں ایک ریلی کے دوران مشیل اوباما نے کہا، میں نے خود سے پوچھا کہ یہ ریس اتنی قریب کیوں ہے؟ میں ساری رات سوچتی رہی کہ اس دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔مشیل اوباما نے دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان فرق بتاتے ہوئے ٹرمپ کی دوسری اننگز کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK