• Tue, 22 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکہ: بے روزگاری وظیفہ کیلئے امسال سب سے زیادہ درخواست

Updated: October 11, 2024, 10:05 AM IST | Washington

امریکہ میں بے روزگاری کا وظیفہ حاصل کرنے کیلئے امسال سب سے زیادہ افراد نے درخواست داخل کی،ماہرین کے مطابق اس کی وجہ ہیلن طوفان اور بوئنگ ہڑتال ہے ۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

امریکی شہریوں کے ذریعے خودکو بے روزگاروں کی فہرست میں اندراج کرانے کی شرح امسال اپنی اعلیٰ ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ماہرین اس کی وجہ ہریکین ہیلن اور بوئنگ کی ہڑتال کو قرار دے رہے ہیں۔ شعبہ مزدور کے مطابق بے روزگاری کی درخواست۳؍ اکتوبرکے ہفتے میں ۳۳۰۰۰؍ سے بڑھ کر ۲؍ لاکھ ۵۸؍ ہزار تک پہنچ گئی۔ یہ تعداد اگست ۲۰۲۳ء کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ ساتھ ہی ماہرین کے ممکنہ اندازے ۲؍ لاکھ ۲۹؍ ہزار سے بھی زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بولیویا، عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ میں شامل

تجزیہ نگاروں کے مطابق فلوریڈا، شمالی کیرولینا، جنوبی کیرولینا، ٹینیسی میں آئے ہیلن طوفان کے سبب متاثرین کی جانب سے بے روزگاری وظیفہ حاصل کرنے کی درخواست دی گئی۔اور طوفان سے متاثر علاقوں میں یہ شرح مزید بڑھنے کا امکان ہے۔آکسفورڈ معاشیات کے سربراہ نینسی وینڈن ہوٹین کے مطابق’’ ہمارے خیال میں یہ رجحان وقتی ہے،اور نومبر تک اس میں کمی واقع ہونے کی امید ہے۔ ‘‘ نینسی نے مزید کہا کہ بوئنگ کی ہڑتال کے سبب واشنـگٹن ریاست سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ جبکہ بے روزگاری کے وظیفے کی درخواستیں غیر مستحکم ہیں اور اس میں تبدیلی ممکن ہے۔چار ہفتوں کی درخواست ۶۷۵۰؍  بڑھ کر کل ۲؍لاکھ ۳۱؍ ہزار تک پہنچ گئی۔ اس طرح ۲۸؍ ستمبر کے ہفتے میںبے روزگاری کا وظیفہ حاصل کرنے والے کل امریکیوں کی تعداد ۴۲۰۰؍ ہزار بڑھ کر ایک کروڑ ۸۶؍ لاکھ ہو گئی ہے ، یہ تعداد جولائی کے آخر کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اکولہ میں پھر تشدد ، شرپسندوں کی بھیڑ کا مسلم بزرگ پر حملہ

موسمی مار اور ہڑتال کے علاوہ لیبر مارکیٹ ڈیٹا کے مطابق سود کی اعلی شرح بھی لیبر مارکیٹ میں اضافہ کر رہی ہے۔گزشتہ مہینے فیڈرل ریزرو نے ملازمت کی کمزوری اور کنزیومر قیمت میں گراوٹ کے پیش نظر شرح سود میں آدھے فیصد کی تخفیف کر دی تھی۔جبکہ مرکزی بینک نے افراط زر سے نمٹنے کی بجائے ملازمت مارکیٹ کو سہارا دینے پر اپنی توجہ مرکوز کی۔فیڈرل کا مقصد کساد بازاری کو روکتے ہوئے افراط زر پر قابو پاناتھا۔چار سالوں میں پہلی بار فیڈرل کی جانب سے شرح میں تخفیف کی گئی ہے، اس سے قبل ۲۰۲۲ء اور ۲۰۲۳ءسے مسلسل اضافہ نے اس کی شرح کو ۳ء۵ تک پہنچا دیا تھا۔اس کے  علاوہ جمعرات کی ایک دیگر رپورٹ میں حکومت نے اعلان کیا کہ فروری ۲۰۲۱ء کے بعد امریکی افراط زر اپنی نچلی ترین سطح پر ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان میں پابندی شدہ ’ہندوتوا واچ‘ کو ایوا لاسمین ایوارڈ سے نوازا گیا

۲۰۲۴ء کے پہلےچار مہینوں میں بے روزگاری وظیفہ کیلئے درخواست کا اوسط ۲؍ لاکھ ۱۳؍ ہزار فی ہفتہ تھا، جبکہ مئی سے یہ بڑھتا گیا اور جولائی کے آخر میں ۲؍ لاکھ ۵۰؍ہزار تک پہنچ گیا۔اگست میں شعبہ مزدور کی رپورٹ کے مطابق اپریل ۲۰۲۳ء سے امسال مارچ تک امریکی اقتصادیات نے ۸؍لاکھ ۱۸؍ ہزار کم ملازمت پیدا کی۔یہ ثبوت ہے کہ ملازمت بڑی تیزی سے کم ہو رہی ہیں۔جس نے فیڈرل کو شرح سود میں تخفیف پر مجبور کر دیا۔دریں اثناء لیبر مارکیٹ میں مندی کے دوران ہی ستمبر میں امریکی ایمپلائر نے حیرت انگیز طور پر ۲؍لاکھ ۵۴؍ہزار نئی ملازمت پیدا کیں، جس کے سبب جاب مارکیٹ کی مندی نسبتاً کم ہوگئی۔گزشتہ مہینے کی نمو ماہرین کی امیدوں سے بہت زیادہ تھی۔جو اگست کی ایک لاکھ ۵۹؍ ہزار سے زیادہ تھی۔۲۰۲۴ء میں زیادہ تر بلند ہونے کے بعد بے روزگاری کی شرح لگاتار دوسرے ماہ کم ہو رہی ہے۔ جو اگست میں ۲ء۴؍اور ستمبر میں ۱ء۴؍ فیصد تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK