Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

امریکہ: ہندوستانی ماہر تعلیم بدر خان گرفتار، ’’حماس پروپیگنڈہ‘‘ پھیلانے کا الزام

Updated: March 20, 2025, 2:37 PM IST | Washington

بدر خان سوری، جو جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں انڈین پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کو امریکی امیگریشن حکام نے پیر کو حراست میں لے لیا۔ ان پر الزام ہے کہ وہ فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کی پروپیگنڈہ مہم پھیلا رہے تھے۔ سوری کو ملک بدری کا سامنا ہے۔

Badar Khan Suri. Photo: X
بدر خان سوری۔ تصویر: ایکس

بدر خان سوری، جو جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں انڈین پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کو امریکی امیگریشن حکام نے پیر کو حراست میں لے لیا۔ ان پر الزام ہے کہ وہ فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کی پروپیگنڈہ مہم پھیلا رہے تھے۔ پولیٹیکو کے مطابق، سوری کو ملک بدری کا سامنا ہے۔ 
گرفتاری کی وجوہات اور قانونی چارہ جوئی
امریکی محکمہ ہوم لینڈسیکوریٹی کے ایجنٹس کے مطابق سوری کا ویزا منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کو چیلنج کرنےکیلئے سوری کے وکیل نے ایک مقدمہ دائر کیا ہے۔ یہ ملک بدری امیگریشن قوانین کی اس شق کے تحت کی جا رہی ہے جسے ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ نے محمود خلیل نامی کیس میں استعمال کیا تھا۔ یہ نادراً استعمال ہونے والا قانون امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ کو اختیار دیتا ہے کہ وہ کسی بھی غیر ملکی شہری کو ملک سے نکال سکتا ہے، اگر حکومت یہ سمجھے کہ اس کی موجودگی امریکہ کی خارجہ پالیسی کیلئے خطرہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: سنیتا ولیمز اور دیگر کا زمین پر شاندار خیر مقدم، نئے چیلنجز کا سامنا

دیگر مشتبہ افراد پر بھی کارروائیاں 
یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کے حق میں مظاہروں کے بعد غیر ملکی طلبہ کی سرگرمیوں پر نظر سخت کر دی ہے۔ اسی پالیسی کے تحتانڈین ڈاکٹریٹ طالبہ رنجنی سرینواسن کا ویزا بھی منسوخ کر دیا گیا تھا، اور انہوں نے خود کو امریکہ سے ڈی پورٹ کروا لیا۔ ایک فلسطینی طالبہ لقاء کورڈیا کو امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) نے حراست میں لے لیا کیونکہ ان کا اسٹوڈنٹ ویزا میعاد ختم ہونے کے بعد بھی برقرار تھا۔ 
سوری پر لگائے گئے الزامات
محکمہ ہوم لینڈ سیکوریٹی کے مطابق:سوری سوشل میڈیا پر’’حماس کا پروپیگنڈا پھیلانے‘‘اور ’’سام دشمنی کو فروغ دینے‘‘ میں ملوث تھے۔ ان کے قریبی تعلقات ایک ایسے شخص سے ہیں جو حماس کا سینئر مشیر ہے۔ ان کی بیوی، میفیز صالح، جو امریکی شہری ہیں، پر بھی ’’حماس سے تعلقات ‘‘کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ: اسرائیلی حملوں میں ۲؍ دنوں میں۴۳۶؍ شہید، ۱۸۳؍ بچے اور ۸۹؍ خواتین شامل

سوری کا دفاع اور جارج ٹاؤن یونیورسٹی کا ردعمل
سوری کے وکیل حسن احمد کا کہنا ہے کہ سوری کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں اور انہیں کسی جرم میں باقاعدہ طور پر چارج نہیں کیا گیا۔ ان کی گرفتاری محض اس لئے ہوئی ہے کہ ان کی اہلیہ فلسطینی نژاد ہیں اور امریکی حکومت کو شبہ ہے کہ یہ جوڑا امریکی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتا ہے۔ جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق یونیورسٹی کو سوری کے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونے کا علم نہیں۔ 
مستقبل کے امکانات
امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے اعلان کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کئےجا سکتے ہیں۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ گرین کارڈ ہولڈر کو ہمیشہ کیلئے امریکہ میں رہنے کا غیر معینہ حق حاصل نہیں ہوتا۔ یہ کیس نہ صرف امریکہ کی امیگریشن پالیسی پر سوال اٹھاتا ہے بلکہ آزادیٔ اظہار اور بین الاقوامی طلبہ کے حقوق سے متعلق ایک بڑا مسئلہ بھی پیدا کر رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK