Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

امریکہ: ہندوستانی اسکالر رنجنی سری نواسن امریکہ سے ازخود جلاوطن

Updated: March 15, 2025, 6:24 PM IST | Washington

ہندوستان سے تعلق رکھنے والی اسکالر رنجنی سری نواسن پر حماس حامی ہونے کا الزام لگا کر ان کا ویزا ہوم لینڈ سیکورٹی کے محکمے نے منسوخ کردیا تھا، وہ ازخود جلاوطن ہو گئیں۔

Indian scholar Ranjani Srinivasan. Photo: X
ہندوستانی اسکالر رنجنی سری نواسن۔ تصویر: ایکس

ہندوستان سے تعلق رکھنے والی اسکالر رنجنی سری نواسن پر حماس حامی ہونے کا الزام لگا کر ان کا ویزا ہوم لینڈ سیکورٹی کے محکمے نے منسوخ کردیا تھا، امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے رنجنی سری نواسن کے خلاف الزامات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے نے جمعہ کو بتایا کہ ہندوستانی ڈاکٹریٹ کی طالبہ رنجنی سری نواسن، جن کا ویزا فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کی حمایت کرنے کے الزام میں منسوخ کر دیا گیا تھا، نے امریکہ سے `خود کو ملک بدر کر لیا ہے۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نویم نے کہا کہ کولمبیا یونیورسٹی کی اس طالبہ کا طالب علم ویزا ’’تشدد اور دہشت گردی کی وکالت‘‘ کرنے پر منسوخ کر دیا گیا تھا، اور اس نے سی بی پی ہوم ایپ، یا کسٹمز اینڈ بورڈر پروٹیکشن ہوم موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ دیا ہے۔   

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: جنوبی افریقہ کے سفارتکار ابراہیم رسول معطل، ٹرمپ سے نفرت کا الزام

رنجنی سری نواسن، جو ہندوستانی شہری ہیں، نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں شہری منصوبہ بندی میں ڈاکٹریٹ کی طالبہ کے طور پر طالب علم ویزا پر امریکہ گئی تھیں۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے نے الزام لگایا کہ سری نواسن حماس کی حمایت کرنے والی سرگرمیوں میں ملوث تھیں۔رنجنی سری نواسن کو ہارورڈ یونیورسٹی کے گریجویٹ اسکول آف ڈیزائن میں تنقیدی تحفظ میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنےکیلئے فلبرائٹ نہرو اور انلکس اسکالرشپس سے نوازا گیا تھا اور وہ نیویارک یونیورسٹی کے ویگنر گریجویٹ اسکول آف پبلک سروس میں شہری منصوبہ بندی کی ایڈجنٹ اسسٹنٹ پروفیسر تھیں۔ امریکہ میں کالج کیمپسوں پر فلسطین کے حق میں احتجاج کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکی طلباء پر بڑھتی ہوئی نظر رکھے جانے کے درمیان یہ ویزا منسوخ کیا گیا تھا۔
۸؍مارچ کو، کولمبیا یونیورسٹی کے سابق فلسطینی نژاد طالب علم محمود خلیل کو امریکہ میں گرفتار کر لیا گیا۔ وہ گزشتہ سال کیمپس میں فلسطین کے حق میں احتجاج میں شامل تھے۔ ان کا گرین کارڈ ویزا منسوخ کر دیا گیا تھا۔گرین کارڈ، جسے سرکاری طور پر مستقل رہائشی کارڈ کے نام سے جانا جاتا ہے، کسی فرد کو امریکہ میں مستقل طور پر رہنے اور کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے جمعہ کو کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید طلباء کے ویزا منسوخ کرنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: محمود خلیل کی حمایت میں یہودی مظاہرین کا ٹرمپ ٹاور کے باہر زبردست احتجاج

 جمعرات کو، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ’’ گرین کارڈ ہولڈر کو ملک میں رہنے کا غیر محدود حق حاصل نہیں ہے۔‘ ‘انہوں نے یہ بھی دہرایا کہ طالب علم ویزا رکھنے والے افراد کی مزید ملک بدری ہو گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر ہم یہ طے کریں کہ کس کا امریکہ میں رہنا ملک کے مفاد میں نہیں ہے تو ہم یقینی طور پر کچھ لوگوں کو طالب علم ویزا پر ملک بدر ہوتے دیکھیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK