گیلپ کے حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ ۴۶؍ فیصد امریکی، اسرائیل سے ہمدردی رکھتے ہیں جبکہ ۵۵؍ فیصد فلسطین کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے آزاد فلسطین کیلئے آواز بلند کی ہے۔ ریپبلکنز کے مقابلے ڈیموکریٹس فلسطینی ریاست کے قیام کے حامی۔
EPAPER
Updated: March 08, 2025, 3:28 PM IST | New York
گیلپ کے حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ ۴۶؍ فیصد امریکی، اسرائیل سے ہمدردی رکھتے ہیں جبکہ ۵۵؍ فیصد فلسطین کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے آزاد فلسطین کیلئے آواز بلند کی ہے۔ ریپبلکنز کے مقابلے ڈیموکریٹس فلسطینی ریاست کے قیام کے حامی۔
گیلپ کے عالمی امور کے حالیہ سروے میں امریکیوں کی اسرائیل کے تئیں ہمدردی ڈرامائی طور پر کم ہوگئی ہے۔ سروے میں شامل امریکیوں میں سے ۴۶؍ فیصد نے کہا کہ وہ اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ گزشتہ ۲۵؍ سال میں اسرائیل کی حمایت کا سب سے کم فیصد ہے۔ گزشتہ سال یہ فیصد ۵۱؍ تھا۔ اس سروے میں ۳۳؍ فیصد بالغ امریکیوں نے کہا کہ انہیں فلسطینیوں سے ہمدردی ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں یہ ۶؍ فیصد زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ہارورڈ کے سائنسداں نے ریاضی کے فارمولہ سے خدا کے وجود کو ثابت کیا
تازہ ترین سروے ۳؍ سے ۱۶؍ فروری کے درمیان کیا گیا۔ یہ رائے شماری اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے وہائٹ ہاؤس کے دورے سے ایک روز قبل شروع ہوئی تھی۔ ۴؍ فروری کو ٹرمپ نے غزہ پٹی کی ملکیت اور اسے دوبارہ تعمیر کرنے کے اپنے ارادے کا اظہار کیا تھا۔ سروے میں یہ بھی پایا گیا ہے کہ ۴۰؍ فیصد بالغ امریکیوں نے ٹرمپ کے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان صورتحال سے نمٹنے کی منظوری دی ہےریپبلکنز کی بڑی تعداد اسرائیل جبکہ ڈیموکریٹس کی بڑی تعداد فلسطین کی حمایت کرتی ہے۔ امریکیوں کی بڑی تعداد دو ریاستی حل اور خطے میں امن چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:برطانیہ: ۱۵؍ سالوں میں۱۷۰؍ سے زائد مائیں اپنے بیٹوں کے ہاتھوں قتل: رپورٹ
۵۵؍ فیصد امریکی، فلسطین کے قیام کے حق میں ہیں۔ فلسطینیوں کیلئے اکثریتی سطح کی ہمدردی کو دیکھتے ہوئے، ڈیموکریٹس بھی وسیع پیمانے پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے حامی ہیں۔ تقریباً تین چوتھائی ڈیموکریٹس ۷۶؍ فیصد ایسی ریاست کے حق میں ہیں جبکہ ۵۳؍ فیصد آزاد فلسطین کی حمایت کرتے ہیں۔ ۴۱؍ فیصد ریپبلکن فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں جبکہ ۴۹؍ فیصد مخالفت کرتے ہیں۔