• Thu, 27 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی فوج نے زمین پر کبھی نہ اترنے والے اپنے انتہائی خفیہ طیارے کی جھلک پیش کی

Updated: February 25, 2025, 10:02 PM IST | Washington

امریکی فوج نے اپنے انتہائی خفیہ طیارے ’’ ایکس ۳۷؍ بی ‘‘کی جھلک پیش کی، یہ جہاز کبھی زمین پر نہیں اترے گا۔یہ طیارہ خلاء کی وسعتوں میں اپنےتجربات جاری رکھے ہوئے ہے۔ اور خاموشی سے زمین کے گرد گردش کر رہا ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

امریکی فوج نے اپنے انتہائی خفیہ طیارے ’’ ایکس ۳۷؍ بی ‘‘کی جھلک پیش کی، یہ جہاز کبھی زمین پر نہیں اترے گا۔یہ طیارہ خلاء کی وسعتوں میں اپنےتجربات جاری رکھے ہوئے ہے۔ اور خاموشی سے زمین کے گرد گردش کر رہا ہے۔امریکی اسپیس فورس کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ مستقبل قریب میں زمین پر اترنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ ایکس ۳۷؍ بی امریکہ کا انتہائی خفیہ جدید خلائی جہاز، زمین کے مدار میں گھوم رہا ہے۔اب، پہلی بار، امریکی اسپیس فورس نے دنیا کو ایک جھلک دکھائی ہے۔ ڈیفنس ویژول انفارمیشن ڈسٹری بیوشن سروس کے ذریعے جاری کی گئی ایک تصویر میں ایکس ۳۷؍ بی کا ایک حصہ دکھایا گیا ہے، جس کے پس منظر میں کرہ زمین کا نیلا خم  دکھائی دے رہاہے۔یہ تصویر ۲۰۲۴ء میں کسی وقت لی گئی ہے۔ یہ طیارہ ۲۸؍ دسمبر ۲۰۲۳ء کو لانچ کیا گیا تھا، اس نے اپنے ساتویں مشن او ٹی وی ۷؍ کا آغاز کیا۔اپنے سابقہ پروازوں کے برخلاف جو زمین سے قریب تر تھی،اس پرواز کا مقصد کائنات میں مزید آگےبڑھنا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پنجاب: بغیر دستاویز کے امریکہ بھیجنے کےالزام میں۴۰؍ ٹراویل ایجنٹ کے لائسنس منسوخ

اس طیارے میں ایئرو بریکنگ،تکنیک استعمال کی گئی ہے جو نظریاتی طور پر، ایک خلائی جہاز کو اپنے ذخائر کو خرچ کئے بغیر اپنا راستہ تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ ایک پیچیدہ  سرجیکل عمل ہے۔جس سے طیارے کی زندگی بھی بڑھتی ہے ساتھ ہی  مہنگے اضافی ایندھن کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔بغیر عملے کے اس طیارے کی لمبائی تقریباً ۳۰؍فٹ ہے اور اس کے پروں کا پھیلاؤ تقریباً ۱۵؍فٹ ہے۔ بزنس انسائیڈر کے مطابق، ۱۱؍ ہزار پاؤنڈ کے زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن کے ساتھ، یہ ۵۰۰؍پاؤنڈ تک کے پے لوڈ کو ایڈجسٹ کر سکتا ہے۔ ناسا کے مطابق یہ مشن خلاء میں حیاتیاتی مواد پر تحقیق کررہا ہے، جبکہ ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ تجرباتی لیب کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے۔ کیونکہ ناسا کے ذریعے بتائی گئی کہانی نا مکمل ہے، جس پر کم لوگ ہی یقین کر رہے ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چین بھی گزشتہ کئی سالوں سےاپنی خفیہ خلائی جہاز ٹیکنالوجی تیار کررہا ہے۔ فی الحال تفصیلات کم ہیں، لیکن بیجنگ کے بڑھتے ہوئے فوجی خلائی عزائم بتاتے ہیں کہ دونوں ممالک ایک نئی قسم کی مقابلہ آرائی کی جانب گامزن ہیں جو زمین یا سمندر میں نہیں بلکہ خلاء میں کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل حامی اسٹاربکس کا بائیکاٹ، فروخت متاثر، ۱۱۰۰؍ عہدے ختم

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس طیارےکے زمین پر لوٹنے کی کوئی طے تاریخ نہیں ہے، شاید یہ مزید ایک سال تک خلاء میں رہےیا اس سے بھی زیادہ۔دریں اثناء اسپیس فورس نے اپنے تازہ ترین اپ ڈیٹ میں کہا ہے کہ ’’ مشن اپنے ٹیسٹ اور تجرباتی مقاصد کو جاری رکھے ہوئے ہے۔اور جب یہ آخرکار واپس آئے گا، تو یہ خاموشی سے، بغیر کسی انتباہ کے، زمین پر اترے گا، اورایک بار پھر خفیہ دروازوں کے پیچھے غائب ہو جائے گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK