Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ : نوبل امن انعام یافتہ کوسٹا ریکا کے سابق صدر آسکر آریاس کا ویزہ منسوخ

Updated: April 06, 2025, 8:46 PM IST | Washington

امریکہ نے نوبل امن انعام یافتہ کوسٹا ریکا کے سابق صدر آسکر آریاس کا ویزہ منسوخ کر دیا ، ان کے مطابق یہ فیصلہ انہیں اس وقت بتایا گیا جب انہوں نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تنقید کرتے ہوئے ان کے رویے کو رومی شہنشاہ سے تشبیہ دی تھی۔

Nobel Peace Prize winner and former President of Costa Rica Oscar Arias. Photo: X
نوبل امن انعام یافتہ کوسٹا ریکا کے سابق صدر آسکر آریاس۔ تصویر: ایکس

کوسٹاریکا کے سابق صدر۸۴؍ سالہ آریاس، جنہیں وسطی امریکہ میں تنازعات ختم کرانے کی  کوششوں پر نوبل امن انعام دیا گیا تھا،  بتایا کہ ان کا ویزا منسوخ کر دیا گیا ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ امریکی حکام نے اس فیصلے کی کوئی وضاحت نہیں دی۔ تاہم، انہوں نے اشارہ دیا کہ شاید یہ  ۲۰۰۶ء سے ۲۰۱۰؍ تک ان کی صدارت کے دوران چین کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں امریکی حکومت کی طرف سے ایک مختصر ای میل موصول ہوئی جس میں صرف چند سطروں میں یہ فیصلہ بتایا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اختلاف رائے پر ٹرمپ کی پابندیوں پر تنقید

انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ۲۰۰۷ء میں تائیوان کے ساتھ تعلقات ختم کرکے چین کے ساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ پوری دنیا میں معروف ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ مغربی نصف کرہ میں چین کے اثر و رسوخ کے خلاف کارروائی کرتی رہی ہے اور متعدد وسطی امریکی حکومتوں پر چینی حکومت اور کمپنیوں کے قریب ہونے کے الزامات لگائے ہیں۔ تاہم، موجودہ کوسٹا ریکن صدر روڈریگو چاویس کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے ۔ واضح رہے کہ فروری میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’’ایک چھوٹے ملک کیلئے امریکی حکومت سے اختلاف کرنا ہمیشہ مشکل رہا ہے، خاص طور پر جب اس کا صدر رومی شہنشاہ کی طرح دنیا کو حکم دیتا ہو۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ "میری حکومت کے دوران کوسٹا ریکا نے کبھی واشنگٹن سے حکم نہیں لیے، جیسے ہم کوئی بنانا رپبلک ہوں۔

یہ بھی پڑھئے: امریکی قانونی فرم کا سرحد عبوری پر ٹک ٹاک، ایکس اورانسٹاگرام ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ

آریاس واحد کوسٹا ریکن نہیں ہیں جن کا امریکی ویزہ منسوخ ہوا ہے۔ ملک کی قومی اسمبلی کے تین اراکین، جنہوں نے صدر چاویس کے چینی کمپنیوں کوجی ۵؍ ترقی میں شامل ہونے سے روکنے کے فیصلے کی مخالفت کی تھی، ان کے ویزے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ — 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK