• Sun, 26 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بنگلہ دیش: ہندوستان سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کیا جائےگا: محمد یونس

Updated: November 18, 2024, 7:34 PM IST | Dhaka

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے ایک بیان میں کہا کہ نئی دہلی سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کیا جا ئے گا۔ بنگلہ دیش کا انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل بھی حسینہ کے دور حکومت میں حکومت مخالف مظاہروں کےدوران نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ ٹربیونل نے سابق وزیراعظم کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔

Sheikh Hasina (right) and Muhammad Yunus (left).Photo: INN
شیخ حسینہ( دائیں) محمد یونس( بائیں)۔ تصویر: آئی این این

ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق، ملک کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے اتوار کو کہا کہ ڈھاکہ نئی دہلی سے بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کرے گا۔یونس نے اپنی حکومت کے ۱۰۰؍دن مکمل ہونے پر ایک تقریر میں کہا کہ ’’آپ کو اس سنگین صورتحال کا علم ہے جس میں ہم کو اقتدار سنبھالنا پڑا۔طلباء، کارکنوں اور عوام کے بے مثال عوامی احتجاج کے بعد، فاشسٹ لیڈرشیخ حسینہ ملک کو حکومت کے بغیر چھوڑ کر بھاگ گئیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پھر بال بال بچے، قیصریا میں واقع نجی رہائش گاہ پر راکٹ حملے

واضح رہے کہ شیخ حسینہ نے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور اپنی عوامی لیگ کی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں کے درمیان ۵؍اگست کو ہندوستان فرار ہو گئیں۔ نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات یونس نے ۸؍اگست کو عبوری حکومت کے سربراہ کا عہدہ سنبھالا۔انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ۱۵۰۰؍ طلبہ کارکنان اور عام شہری جاں بحق ہو گئے۔اس کے علاوہ ۱۹؍ ہزار ۹؍ سو ۳۱؍ افراد زخمی ہوئے۔اس دوران پولیس اور انتظامیہ مکمل طور پر غیر فعال ہو گئے۔جولائی کی بغاوت کے بعد ہمیں وراثت میں مکمل طور پر بد حال ملک ملا، اب ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ آمرانہ حکمرانی سے تباہ شدہ قوم کی تعمیر نو کریں۔

یہ بھی پڑھئے: لبنان اسرائیل تنازع: بیروت پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ ترجمان محمد عفیف ہلاک

 انہوں نے کہا’’ہماری حکومت ہر ایک موت کے بارے میں احتیاط سے معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔‘‘ بنگلہ دیش کا انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل بھی حسینہ کے دور حکومت میں حکومت مخالف مظاہروں کےدوران  نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ ۱۷؍ اکتوبر کو ٹربیونل نے سابق وزیراعظم کے خلاف گرفتاری  وارنٹ  جاری کیے تھے۔ساتھ ہی عوامی لیگ کے جنرل سیکرٹری عبیدالقادر سمیت ۴۵؍ دیگر کے خلاف بھی وارنٹ جاری کئے۔ٹریبونل نے حسینہ کو ۱۸؍ نومبر تک اپنے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھئے: جھانسی: نوزائیدہ بچوں کو بچانے والے یعقوب منصوری اپنی جڑواں بچیوں کو نہ بچا سکے

وقت کی ستم ظریفی دیکھئے کہ شیخ حسینہ کی عوامی لیگ کی حکومت نے ۲۰۱۰ءمیں بین الاقوامی جرائم کا ٹریبونل قائم کیا تھا  تاکہ ۱۹۷۱ءمیں بنگلہ دیش کی آزادی کے خلاف موقف اختیار کرنے والے افراد پر انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ چلایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK