• Tue, 07 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکہ نے وینزویلا کے صدر کا طیارہ ضبط کرلیا

Updated: September 03, 2024, 10:07 PM IST | Miami

امریکہ کے محکمہ انصاف نے بیان دیا کہ طیارہ غیر قانونی طور پر خریدا گیا تھا اور امریکہ سے وینزویلا اسمگل کیا گیا تھا۔ خبر لکھے جانے تک کراکس نے اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

President of Venezuela. Photo: X
وینزویلا کے صدر۔ تصویر: ایکس

امریکہ نے پیر کو ڈومینیکن ریپبلک میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے دسالٹ فالکن ۹۰۰ ای ایکس ماڈل پرائیویٹ جیٹ طیارہ، جو مادورو اور ان کی حکومت کے اراکین کے ذریعے استعمال کیا جاتا تھا، ضبط کرلیا اور جیٹ کو اڑا کر فلوریڈا لے آئے۔ امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے نے امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اتر پردیش: بجنور اسکول میں مذہبی تعصب تنازع کے بعد چار اساتذہ کا تبادلہ

ایئر کرافٹ ٹریکنگ سائٹ فلائٹ راڈار ۲۴ کے مطابق، طیارہ نے پیر کی صبح سینٹو ڈومنگو سے فورٹ لاڈرڈیل کیلئے اڑان بھری تھی۔
امریکہ کے محکمہ انصاف نے بیان دیا کہ طیارہ غیر قانونی طور پر خریدا گیا تھا۔ اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے ایک بیان میں کہا، ’’محکمہ انصاف نے ایک طیارہ ضبط کیا ہے جو مبینہ طور پر ایک شیل کمپنی کے ذریعے ۱۳ ملین ڈالر میں غیر قانونی طور پر خریدا گیا تھا اور اسے نکولس مادورو اور ان کے ساتھیوں کیلئے اپریل ۲۰۲۳ء میں امریکہ سے وینزویلا کو کیریبین کے راستہ غیر قانونی طور پر برآمد کیا گیا تھا۔ مئی ۲۰۲۳ء سے، یہ طیارہ تقریباً خصوصی طور پر وینزویلا کے فوجی اڈے سے پرواز کرتا رہا ہے۔ خبر لکھے جانے تک کراکس نے اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: گئورکشکوں نے فرید آباد کے طالب علم کو اسمگلر سمجھ کر قتل کردیا

یاد رہے کہ رواں سال ۲۸ جولائی کو وینزویلا میں متنازع صدارتی انتخابات کے بعد مادورو کو فاتح قرار دیاگیا تھا جبکہ حزب اختلاف نے بھاری ووٹوں سے جیتنے کا دعویٰ کیا تھا۔  ان نتائج کے خلاف ملک گیر مظاہروں میں درجنوں افراد ہلاک اور ۲ ہزار ۴۰۰ سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ یوروپی یونین اور کئی لاطینی امریکی ممالک سمیت امریکہ نے ان نتائج پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے مادورو کی فتح کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK