Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

تلنگانہ: ایک طالب علم امریکہ میں گولیوں کے زخم کے ساتھ مردہ پایا گیا

Updated: March 06, 2025, 7:32 PM IST | Hyderabad

تلنگانہ ریاست سے تعلق رکھنے والا ایک طالب علم جی پروین امریکہ میں گولیوں کے زخموں کے ساتھ مردہ پایا گیا۔ اس کے کزن نے بتایا کہ کچھ دوستوں کا کہنا تھا کہ ۲۶؍ سالہ پروین، گولیوں کے زخموں کے ساتھ ملا، کچھ کا کہنا تھا کہ اسے ایک اسٹور پر نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا، لیکن موت کی وجہ خاندان کو معلوم نہیں ہے۔

G. Praveen from Telangana state Photo: X
تلنگانہ ریاست سے تعلق رکھنے والا جی پروین تصویر: ایکس

ایک ۲۶؍سالہ طالب علم، جی پروین، جو تلنگانہ سے تعلق رکھتا تھا، امریکہ میں گولیوں کے زخموں کے ساتھ مردہ پایا گیا۔ تاہم، اس کی موت کے اسباب ابھی تک واضح نہیں ہیں۔جی پروین وسکونسن کے شہر ملواکی میں ایم ایس کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق،امریکی حکام نے اس کے خاندان کو بدھ کی صبح واقعے سے آگاہ کیا۔ اس کے کزن ارون نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ کچھ دوستوں کا کہنا تھا کہ پروین کا جسم گولیوں کے زخموں کے ساتھ ملا۔ کچھ کا کہنا ہے کہ اسے ایک اسٹور پر نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا، لیکن موت کی وجہ خاندان کو معلوم نہیں ہے۔ارون نے مزید بتایا کہ پروین کے والد کو بدھ کی صبح اس کا فون آیا تھا، لیکن وہ اسے وصول نہ کر سکے کیونکہ وہ سو رہے تھے۔ واقعے کے بارے میں جاننے کے بعد والدین صدمے میں ہیں۔پروین کا خاندان رنگا ریڈی ضلع سے تعلق رکھتا ہے،جو حیدرآباد کے قریب ہے۔  

یہ بھی پڑھئے: ادیشہ: ۲۵؍ کلومیٹر طویل فزیکل فٹنس ٹیسٹ کے دوران ۳؍ افراد کی موت، تحقیقات کا حکم

 واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے ہندوستانی سفارتخانےنے کہا، کہ’’ہم یونیورسٹی آف وسکونسن-ملواکی کے پوسٹ گریجویٹ طالب علم پروین کمار گمپا کی قبل از وقت موت پررنجیدہ ہیں۔ قونصل خانہ پروین کے خاندان اور یونیورسٹی کے ساتھ رابطے میں ہے اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔ ہماری دلی تعزیتیں اور دعائیں مرحوم کے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔‘‘واقعے پر بی جے پی لیڈر این رام چندر راؤ نے کہا، کہ ’’تلنگانہ کے ایک طالب علم کی افسوسناک موت، جو امریکہ میں ایک اسٹور میں پارٹ ٹائم کام کر رہا تھا۔امریکی حکومت کو کم از کم قانونی تارکین وطن کی حفاظت کرنی چاہیے۔ یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ امریکہ میں نسلی امتیاز اب بھی جاری ہے۔ ہندوستانیوں کے امریکی معیشت میں کردار کے باوجود نسلی امتیاز بڑھ رہا ہے۔ امریکی حکومت کو سخت اقدامات اٹھانے چاہئیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: جلال پور، بہار: طیبہ افروز اپنے گاؤں کی پہلی کمرشیل پائلٹ بن گئیں

امریکی حکام نے خاندان والوں کو بتایا کہ موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہوگی۔ خاندان والوں نے ایم ایل اے اور دیگر لیڈروں سے مدد کی درخواست کی ہے۔ پروین، جس نے حیدرآباد میں بی ٹیک کیا تھا۲۰۲۳ء میں ایم ایس کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے امریکہ گیا تھا۔ وہ دسمبر۲۰۲۴ء میں ہندوستان آیا تھا اور جنوری میں واپس چلا گیا۔ واضح رہےکہ تلنگانہ کے کم سے کم دو طلباءمریکہ میں گولی مار کر ہلاک کر دئے گئے تھےان میں نومبر میں ہلاک ہونے والے کا تعلق کھمام سے تھا ، جبکہ اسی سال جنوری میں ہلاک ہونے والے کا تعلق حیدرآباد سے تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK