Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ: غیر ملکی ملازمین کے ملازمت تصدیقی فارم میں لفظ "غیر شہری" کو "ایلیئن" سے تبدیل کردیا گیا

Updated: April 07, 2025, 8:01 PM IST | Inquilab News Network | Washington

امریکہ میں ملازمین کیلئے اپنے آجر کے سامنے اپنی شناخت اور ملازمت کی اجازت کے ثبوت کے طور پر قابل قبول دستاویزات پیش کرنا ضروری ہے۔ آجر ان دستاویزات کا جائزہ لیتا ہے، پھر ان دستاویزات کی معلومات کو ملازم کے فارم آئی-۹ پر درج کیا جاتا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی آجرین کی جانب سے غیر ملکی کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے کیلئے مستعمل، ملازمت کی اہلیت کے تصدیقی فارم میں اہم تبدیلی کی ہے۔ امریکہ کے سیٹیزن شپ اینڈ ایمیگریشن سروسیز (یو ایس سی آئی ایس) ایجنسی نے فارم آئی-۹ (I-9) میں ترمیم کی ہے، جو ملازمت کی اجازت اور ملازم کی شناخت کی تصدیق کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ نئے فارم آئی-۹ میں اب ملازمین کے شہریت یا امیگریشن حیثیت کے انتخاب کے اختیارات میں "غیر شہری مجاز برائے ملازمت" کی جگہ "ایلیئن مجاز برائے ملازمت" کا لفظ شامل کیا گیا ہے۔ اب، غیر ملکی کارکنوں کو اس فارم میں ’غیر شہری‘ کے بجائے ’ایلیئن‘ کہا جائے گا۔  

بائیڈن انتظامیہ نے ۲۰۲۳ء میں فارم آئی-۹ کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے غیر ملکی ملازمین کیلئے ’غیر شہری‘ لفظ منتخب کیا تھا، جو وفاقی امیگریشن نافذ کرنے والے اداروں میں "ایلیئن" کے استعمال کو ختم کرنے کی بڑی کوشش کا حصہ تھا۔ تاہم، اب ٹرمپ انتظامیہ نے "ایلیئن" کو دوبارہ فارم آئی-۹ میں شامل کر دیا ہے اور "غیر شہری" کو ہٹا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ میں عوام سڑکوں پر، ٹرمپ کیخلاف ملک گیر احتجاج

فارم آئی-۹ کیا ہے؟

فارم آئی-۹ ملازمت کی اہلیت کی تصدیق کیلئے بنایا گیا ہے اور اسے ریاستہائے متحدہ میں ملازمت کر رہے غیر ملکی افراد کی شناخت اور ملازمت کی اجازت کی تصدیق کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ریاستہائے متحدہ میں تمام امریکی آجرین کو اپنے ملازمین سے یہ فارم مکمل کرانا ضروری ہے، چاہے وہ امریکی شہری ہوں یا غیر ملکی۔ ملازمین اور آجروں (یا آجر کے مجاز نمائندوں) دونوں کو یہ فارم پر کرنا ہوتا ہے۔  

ملازم کیلئے اپنے آجر کے سامنے اپنی شناخت اور ملازمت کی اجازت کے ثبوت کے طور پر قابل قبول دستاویزات پیش کرنا ضروری ہے۔ آجر ان دستاویزات کا جائزہ لیتا ہے کہ آیا وہ معقول طور پر اصلی ہیں اور ملازم سے متعلق ہیں، پھر ان دستاویزات کی معلومات کو ملازم کے فارم آئی-۹ پر درج کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹیرف کے بعد عالمی معاشی کساد بازاری کا۶۰؍ فیصد امکان: جے پی مورگن

نئی تبدیلیاں

ترمیم شدہ فارم آئی-۹، جس کی اشاعت کی تاریخ ۲۰ جنوری ۲۰۲۵ء اور آخری تاریخ ۳۱ مئی ۲۰۲۷ء ہے، کو اب محکمہ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، پچھلے کئی ایڈیشن بھی اپنی متعلقہ ختم ہونے کی تاریخوں تک درست رہیں گے۔ اس میں چند مزید تبدیلیاں کی گئیں ہیں جو حسب ذیل ہیں۔

• پہلے سیکشن میں چوتھے چیک باکس کا نام تبدیل کر کے "ایک ایلیئن مجاز برائے ملازمت" کردیا گیا ہے۔

• قابل قبول دستاویزات کی فہرست میں دو فہرست بی دستاویزات کے وضاحتی بیانات میں ترمیم۔

• ہدایات میں مناسب قانونی زبان اور ترمیم شدہ DHS پرائیویسی نوٹس کا اضافہ۔

• ای-ویریفائی میں تبدیلی - ۳ اپریل ۲۰۲۵ء سے، ای-ویریفائی اور ای-ویریفائی+ کو شہریت کی حیثیت کے انتخاب کو قانونی زبان کے مطابق دکھانے کیلئے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ "ایک غیر شہری مجاز برائے ملازمت" کا انتخاب اب "ایک ایلیئن مجاز برائے ملازمت" کے طور پر ظاہر ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK