امریکہ کے سب مہنگے اور سب سےخوبصورت شہر لاس اینجلس کے جنگلوں میں لگی آگ میں ایک اندازے کے مطابق ۲۵۰؍ بلین ڈالر ( تقریباً ۲۱؍ لاکھ ۶۶؍ ہزار کروڑ روپے) کے نقصان کا خدشہ ہے۔
EPAPER
Updated: January 14, 2025, 9:57 PM IST | Inquilab News Network | Washington
امریکہ کے سب مہنگے اور سب سےخوبصورت شہر لاس اینجلس کے جنگلوں میں لگی آگ میں ایک اندازے کے مطابق ۲۵۰؍ بلین ڈالر ( تقریباً ۲۱؍ لاکھ ۶۶؍ ہزار کروڑ روپے) کے نقصان کا خدشہ ہے۔
امریکی ریاست کیلوفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلوں میں لگی آگ سے ایک اندازے کے مطابق ۲۵۰؍ بلین ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے۔ یہ نقصان ہندوستانی روپیوں کے مطابق ساڑھے اکیس لاکھ کروڑ روپیوں سے بھی زیادہ ہے۔ یہ امریکی تاریخ میں آئی کسی بھی قدرتی آفات سے ہونے والے نقصان سے زیادہ ہے۔ اکیو ویدر کے اندازے کے مطابق ۲۰۲۴ء میں سمندری طوفان ہیلین سے ۲۲۵؍ بلین ڈالر سے ۲۵۰؍ بلین ڈالر کا نقصان، ۲۰۲۳ء میں ماؤئی جنگل کی آگ سے ۱۲؍ بلین ڈالر سے ۱۶؍ بلین ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔ایکیو ویدر کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس کے جنگلوں میں لگی آگ سے ۲۵۰؍ سے ۲۷۵؍ بلین ڈالر کے معاشی نقصان کا اندازہ لگا یا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ : خوفناک آگ پر قابو پانے کیلئے عالمی برادری نے مدد کا ہاتھ بڑھایا
اکیو ویدر کے چیف میٹرولوجسٹ جوناتھن پورٹر نے کہا، کہ ’’یہ جنگلات کی آگ پہلے ہی کیلیفورنیا کے بدترین جنگلات کی آگ میں سے ایک ہے۔‘‘ان کے مطابق نقصان کا یہ تخمینہ ۲۰۲۰ء کے پورے امریکی جنگلوں کی آگ سے ہونے والے کل نقصانات سے بھی زیادہ ہے۔تاہم انہوں نے خبر دار کیا کہ یہ اعداد و شمار ابتدائی ہیں۔آگ اب بھی پھیل رہی ہے، اور مزید نقصان کی اطلاعات آنا جاری ہے۔ دریں اثنا، لاس اینجلس کے رہائشی خاص طور پر خطرناک صورتحال کیلئے تیار رہیں کیونکہ اس ہفتے تیز ہواؤں کے واپس آنے کی توقع ہے، جس سے آگ بجھانے کی کوششوں کیلئے خدشات بڑھ رہے ہیں۔تاہم فائر فائٹر نے ہرسٹ کی آگ پر ۸۹؍ فیصد قابو پا لیا ہے۔ جبکہ پالیسیڈس اور ایٹن میں لگی آگ اب بھی بے قابو ہے۔
یہ بھی پڑھئے: لاس اینجلس جنگلاتی آگ: بیونسے کے ’’بے گڈ‘‘ فاؤنڈیشن کا ۵ء۲؍ملین ڈالر کی مدد کا اعلان
اسی دوران پولیس نے کل ۳۴؍ افراد کو گرفتار کیا ، ان میں ۳۰؍ افراد کو ۱۲؍ گھنٹے کے کرفیو کی خلاف ورزی کرنےپر گرفتار کیا گیا۔ جبکہ پالیسیڈس کے علاقے سے مزید چار افراد کو گرفتار کیا گیا۔لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ لونا نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ ’’ لوگ اپنے گھروں کو واپس جانا چاہتے ہیں، لیکن ہم کسی کی جان کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے۔اگر انخلاء کے علاقے میں آپ کا کام نہیں ہے تو آپ وہاں نہ جائیں۔واضح رہے کہ انخلاء کردہ علاقوں میں نہ صرف لوٹ مار بلکہ خالی علاقوں میں اسلحہ اور منشیات رکھنے ، اور کرفیو کی خلاف ورزی سمیت متعدد جرائم میں لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام نے گزشتہ ہفتے لاس اینجلس اور اس کے آس پاس کے کچھ حصوں میں شام ۶؍ بجے سے صبح ۶؍ بجے تک کرفیو نافذ کیا جو ابھی تک نافذ العمل ہے۔آگ بجھانے والا عملہ آگ بجھا نے میں مصروف ہے، جس میں اب تک ۲۴؍ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔