• Sat, 11 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکہ: لاس اینجلس کے جنگلوں میں لگی آگ میں ماڈل بیلا حدید کا آبائی مکان خاکستر

Updated: January 11, 2025, 5:16 PM IST | Inquilab News Network | Washington

امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلوں میں لگی آگ میں ہزاروں مکانات جل کر خاک ہو چکے ہیں، انہیں میں سے ایک مکان مشہور امریکی ماڈل بیلا حدید کا بھی تھا، جہاں انہوں نے اپنا بچپن گزارا تھا۔ اب انہوں نے عوام سے بے گھر لوگوں کی امداد کی اپیل کی ہے۔

Model Bella Hadid. Photo: INN
ماڈل بیلا حدید۔ تصویر: آئی این این

امریکہ کی کیلیفورنیا ریاست کے شہر لاس اینجلس کے جنگلوں میں لگی آگ میں دسیوں ہزار مکانات خاکستر ہو چکے ہیں، ان میں کئی ہالی ووڈ فلمی ہستیاں بھی شامل ہیں۔ انہیں میں سے ایک نام مشہور ماڈل بیلا حدید کا ہے، جنہوں نے اس تباہ کن آگ میں اپنا وہ مکان کھو دیا جہاں انہوں نے اپنا بچپن گزارا تھا۔انسٹاگرام پر آگ کی لپٹوں کی زد میں اپنے مکان کی تصویر ساجھاکرتے ہوئے انہوں نے لکھا،’’ مددکو پہنچنے والے ہر ایک کا شکریہ، ہم نے اپنا وہ گھر کھو دیا جہاں میں نے اپنا بچپن گزارا، جہاں مجھے پیار ملا،جس مکان سے کئی یادیں وابستہ ہیں، میری والدہ نے ۳۰؍ سال قبل یہ گھر بڑے پیار سے بنایا تھا، میں کاربن کینیون روڈ ۳۹۰۳؍ پر واقع پانے گھر کو بہت یاد کروں گی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: یہ کیلیفورنیا کی تاریخ کی بدترین آگ ہے: جو بائیڈن

بیلا نے ان لوگوں کے حق میں مدد کی اپیل کی ہے جنہوں نے اس آگ میں ۲۰ ، ۳۰، ۴۰؍ سال پرانا مکان کھو دیا ہے۔ واضح رہے کہ لاس اینجلس شہر ہالی ووڈ فلموں کا مرکز ہونے کے سبب وہ کئی ٹی وی اور فلموں سے وابستہ ہستیوں کا مسکن ہے، ان میں پیرس ہلٹن، ایڈم بروڈی، اینا فارس، رکی لیک، ہیڈی مونٹاگ، رکی لیک، کیری ایلویس، کیمرون میتھیسن، اسپینسر پریٹ اور ہیڈی مونٹاگ، شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ماریو لوپیز، مولی سمز، کڈ کُڈی اور بیبی ریکشا سمیت بہت سے دوسرے لوگوں نے بتایا ہے کہ آگ پھیلتے ہی وہ وہاں سے نکل گئے۔ پیرس ہلٹن نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کیلیفورنیا میں جنگل کی آگ سے تباہ شدہ  اپنے گھر کی ویڈیو بھی شیئر کی۔بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ان مشہور شخصیات میں شامل تھیں جنہوں نے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔

یہ بھی پڑھئے: ’’ آگ اتنی شدید ہے، لگ رہا ہے لاس اینجلس پر کسی نے ایٹم بم گرادیا ہے ‘‘

جنگل کی آگ، جس نے پیسیفک پیلیسیڈس کے علاقے اور لاس اینجلس کے دیگر حصوں کو تباہ کر دیا ہے،اس میں کم از کم پانچ افراداپنی جان گنوا چکے ہیں اوراس آگ نے ہزاروںعالیشان مکان کو تباہ کر دیا ہے۔ مشہور شخصیات بھی تباہی سے محفوظ نہیں رہیں، کیری ایلویز، مارک ہیمل اور مینڈی مور جیسی عوامی شخصیات بھی اس آگ سے متاثر ہوئیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK