Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

اترپردیش: عید کی نماز صرف مساجد کے اندرہو، گلیوں یا چھتوں پر نہیں: سنبھل پولیس

Updated: March 28, 2025, 9:20 AM IST | Lukhnow

عید کیلئے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے سنبھل پولیس نے کہاہے کہ عید کی نماز صرف مساجد کے اندر ہی ادا کی جائے، ساتھ ہی گلیوں اور چھتوں پر نماز کی ادائیگی کی ممانعت ہوگی، ساتھ ہی تہوار کے موقع پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اتر پردیش کے سنبھل میں پولیس نے بدھ کو کہا کہ مسلم تہواروں عید الفطر اور الوداع جمعہ کی نماز صرف مساجد یا عید گاہوں میں ادا کی جائے گی، گلیوں یا چھتوں پر نہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پولیس نے یہ بھی کہا کہ تہوار کے دوران لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گئی۔ یہ ہدایات اس وقت سامنے آئی ہیں جب سنبھل میں۲۴؍ نومبر کو تشدد کی وارداتیں پیش آئی تھیں، جب مسلمانوں کے ایک گروپ نے چاندوسی شہر کی شاہی جامع مسجد کے عدالتی سروے پر اعتراض کیا تھا۔ ایک ٹرائل کورٹ نے اس سروے کا ایک مقدمے میں سماعت میں حکم دیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ مسجد۱۵۲۶ء میں مغل حکمران بابر نے صدیوں پرانے شری ہری ہر مندر (کالکی دیوی کے نام وقف) کی جگہ پر تعمیر کی تھی۔‘‘ سروے کے دوران تشدد میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔  

یہ بھی پڑھئے: یوپی میں اگرہندومحفوظ ہیں تو مسلمان بھی محفوظ ہیں : یوگی

بدھ کو ضلع کے سردار کوتوالی میں امن میٹنگ ہوئی جس میں سپرنٹنڈنٹ پولیس شریش چندرا، سب ڈویژنل مجسٹریٹ وندنا مشرا، اور سرکل آفیسر انوج چودھری نے شرکت کی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، چندرا نے کہا، ’’تمام مذاہب اور برادریوں کے لوگوں کے ساتھ امن میٹنگ ہوئی جس میں یہ بات واضح کی گئی کہ نماز صرف مساجد اور عید گاہوں میں ادا کی جائے گی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ تہواروں کے دوران مناسب تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے حوالے سے انوج چودھری نے کہاکہ ’’ ہمارا مقصد یہ ہے کہ جہاں ہم رہتے ہیں، وہاں کے امن و امان کو خراب نہ ہونے دیا جائے۔ لہٰذا، سب کو ہم پر اعتماد ہے۔ اگر آپ عید کی سویاں بانٹنا چاہتے ہیں، تو ہولی کی گُجیا بھی کھانی ہوگی۔‘‘   

یہ بھی پڑھئے: آگرہ میں رام جی لال کی رہائش گاہ پرکرنی سینا کا حملہ

وندنا مشرا نے صحافیوں سے کہا کہ’’ عید اور ہندو تہواروں ،نوراتری(۳۰؍ مارچ سے۶؍ اپریل) اور رام نَومی (۶؍ اپریل) کے دوران باہمی ہم آہنگی برقرار رکھنے اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا،کسی ناخوشگوار واقعے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK