• Sat, 21 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ بندی جو بائیڈن کے صدارتی عہدہ چھوڑنے کے بعد ہی ممکن: وال اسٹریٹ جرنل

Updated: September 20, 2024, 10:34 PM IST | Washington

مشہور امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دفتر خارجہ کے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ اب وہ محسوس کرنے لگے ہیں کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ جو بائیڈن کے جنوری میں صدارتی عہدہ سے ہٹنے کے بعد ہی ممکن ہوگا۔

US President Joe Biden. Photo: INN
امریکی صدر جو بائیڈن۔ تصویر: آئی این این

وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی دفتر خارجہ اور پنٹاگون کے اعلیٰ حکام کے حوالے سے یہ خطر شائع کی ہے کہ امریکی حکام اب یہ محسوس کرنے لگے ہیں کہ اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی گروہ حماس کے مابین جاری جنگ کو ختم کرنے کا کوئی بھی حتمی معاہدہ جنوری میں جو بائیڈن کے صدارتی عہدے سے ہٹنے کے بعد ہی طے پائےگا۔ جبکہ اس رپورٹ کے شائع ہونے کے بعد پنٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ نے صحافیوں سے کہا کہ’’ ہم یہ نہیں محسوس کرتے کہ ابھی تک جنگ بندی کی کوششیں ناکام ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: فرانس: وزیر اعظم کا صدرسے نئی کابینہ پر تبادلہ خیال، سیاسی تعطل ختم ہونے کی امید

امریکہ کے وزیر خارجہ نے دو ہفتے قبل کہا تھا کہ جنگ بندی معاہدہ تقریباً ۹۰؍ فیصد طے پا چکا ہے۔ جنگ بندی معاہدے کی ثالثی کرنے والے ممالک قطر، مصرنے امریکہ کے ساتھ مل کر مہینوں کسی نتیجے پر پہنچنے کی کوشش کی لیکن وہ اسرائیل اور حماس کو کسی بھی حتمی معاہدے پر راضی کرنے میں ناکام رہے۔ اس ناکامی کی اصل وجہ اسرائیل کی دو شرائط ہیں جن میں ایک غزہ اور مصر کے درمیان فلاڈلفی راہداری پر اپنی فوج تعینات کرنا اور اسرائیلی یرغمالوں کی فلسطینی قیدیوں سے تبادلے کی وضاحت ہے۔ امریکہ کا مانناہے کہ یہ جنگ بندی مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے مدد گار ثابت ہوگی، جبکہ یہ جنگ دیگر ملکوں میں بھی پھیل جانے کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: سلمان خان کا پیچھا کرنے والے نوجوان کے خلاف کارروائی

بائیڈن نے ۳۱؍ مئی کو تین مرحلوں کا جنگ بندی کا منصوبہ پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل اس پر راضی ہے، لیکن جب اس میں رکاوٹ پیدا ہوئی تو حکام نے بیان دیا کہ چند ہفتوں میں نئی تجویز پیش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ حالیہ تصادم ۷؍ اکتوبر کے بعد شروع ہوا۔غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک ۴۱؍ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ ۲۳؍لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیلی ناکہ بندی کے سبب غزہ میں انسانی تاریخ کا بد ترین بحران پیدا ہو گیا ہے۔ عالمی عدالت نے اسرائیل پر نسل کشی کا الزام عائد کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK