• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبئی: کے ایسٹ اور کے ویسٹ وارڈ کےکچھ حصوں میں ۱۹؍ سے۲۰؍ستمبر تک پانی کی فراہمی معطل

Updated: September 18, 2024, 1:32 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ویراولی ریزروائر۲؍ پر ۷۵۰؍ملی میٹر قطر کے پارلے ویساوے (ورسووا) آؤٹ لیٹ پر چار وال کی تبدیلی کے لیے پانی کی فراہمی روکنا ضروری ہے، جس کے ذریعے مغربی مضافاتی علاقوں کے کچھ حصوں میںپانی مہیا کیا جاتا ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے کے ایسٹ اور کے ویسٹ وارڈوں کے کچھ حصوں میں دیکھ ریکھکے کام کی وجہ سے عارضی طور پر پانی کی کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔ پانی کی فراہمی جمعرات، ۱۹؍ستمبر، شام۸؍بجے سے جمعہ، ۲۰؍ستمبر، دوپہر ۲,بجے تک معطل رہے گی۔
ویراولی ریزروائر۲ پر ۷۵۰؍ملی میٹر قطر کے پارلے ویساوے (ورسووا) آؤٹ لیٹ پر چار والوز کی تبدیلی کے لیے پانی کی کٹوتی ضروری ہے، جو متاثرہ علاقوں کو پانی فراہم کرتا ہے۔
بی ایم سی نے کے ایسٹ اور کے ویسٹ کے اندر مخصوص علاقوں کی ایک فہرست فراہم کی ہے جہاں اس بحالی کی مدت کے دوران پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔ ان علاقوں میں روزانہ پانی کی سپلائی کے اوقات میں خلل پڑے گا، اور رہائشیوں کو اس کے مطابق تیاری کرنے کیہدایت کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ذات پر مبنی مردم شماری بہت جلد، اعلان کا انتظار کریں: امیت شاہ

 کے ایسٹ وارڈ
 مہاکالی مارگ، پونم نگر، گونی نگر، ٹیکسلا مارگ، ایم ایم آر ڈی اے کالونی، درگا نگر، پیپر باکس، مالپا ڈونگری نمبر ۳، شیر اے پنجاب، بندرا سنکول، ہنجر نگر، گنیش نگر، شوبھنا علاقے میں پانی منقطع رہے گا۔ شام ۴؍بج کر ۳۰؍ منٹ سے ۷؍ بج کر ۵۰؍ منٹ تک پانی کی باقاعدہ سپلائی منقطع کی جائے گی۔جبکہ سندر نگر، گوتم نگر، ماڈرن بیکری، پرجاپور پاڑا:صبح ۵؍ بجے سے صبح ۸؍بجے تک پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔
 ترپاٹھی نگر، منشی کالونی، بستی والا کمپاؤنڈ، اچانک کالونی، کلکٹر کمپاؤنڈ، سارپوت نگر، ان علاقوں میں صبح ۸؍ بجے سے صبح ۱۰؍بجے تک خلل پڑے گا۔جبکہ درگا نگر، ماتوشری کلب: صبح ۱۰؍بجے سے دوپہر ۱۲؍بجے تک پانی کی فراہمی دستیاب نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے:لندن: مسلم مخالف فساد کے سب سے کم عمر ۱۲؍ سالہ مجرم کو سزا کا اعلان

کے ویسٹ وارڈ
سی ڈی برفی والا مارگ، اپشرے گلی، سوامی وویکانند مارگ، داؤد باغ، کیوانی پاڑا، ڈھکوشیٹھ پاڑا، ملکم باغ، اندھیری مارکیٹ، بھرداوڑی، نورنگ سنیما کے پیچھے، اندھیری گاؤٹھن، ایمبرے گارڈن پمپ اور گزدر پمپ، گلبرٹ ہل کا حصہ، تین ٹیپس ڈونگری مارگ، اور عثمانیہ ڈیری کا حصہ: صبح ۷؍ بج کر ۳۰؍منٹ سے دوپہر ۱۲؍بجے تک پانی کی سپلائی منقطع رہے گی۔
بی ایم سی نے ایک عوامی ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررشدہ کٹوتی سے پہلے کافی پانی ذخیرہ کریں۔ میونسپل باڈی نے اس دوران پانی کوکفائتی طریقے سے استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا، کیونکہ ۱۸؍گھنٹے سے زیادہ کے لیے پانی کی فرہمی مکمل طور پر معطل رہے گی۔

بحالی کا کام مکمل ہونے کے بعد پانی کی سپلائی معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔ تاہم، بی ایم سی نے رہائشیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پانی کی سروس دوبارہ شروع ہونے کے بعد کئی دنوں تک احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔حفظان صحت کے اقدام کے طور پر، شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ پانی کی سپلائی واپس آنے کے بعد پینے کے لیے کم از کم ۴سے ۵دن تک پانی کو فلٹر اور ابال کراستعمال کریں۔
پانی کی تقسیم کے نیٹ ورک پر وال کی تبدیلی عارضی طور پر پانی کے معیار کو متاثر کر سکتی ہے۔ صحت کے کسی بھی ممکنہ خطرات سے بچنے کے لیے، بی ایم سی نے رہائشیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بحالی کے بعد کچھ دنوں کے لیے پینے اور کھانا پکانے کے لیے پانی کو فلٹر کریں اور ابالیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK