• Tue, 14 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

۱۰۰؍سالہ شخص کی ۱۰۲؍سالہ خاتون سے شادی، دنیا کا معمر ترین شادی شدہ جوڑا قرار

Updated: December 08, 2024, 10:25 PM IST | Inquilab News Network | Philadelphia

فلاڈلفیا کے ایک جوڑے نے شادی کرکے دنیا کے معمر ترین میاں بیوی کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ جن کی مجموعی عمر ۲۰۲؍ سال ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

فلاڈیلفیا کے ایک جوڑے نے دنیا کا معمر ترین نوبیاہتا جوڑا بن کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ ۱۰۰؍سال کی عمر کے برنی لِٹ مین اور ۱۰۲؍ سال کی مارجوری فٹرمین نے اس سال کے شروع میں شادی کی، ان کی مشترکہ عمریں ۲۰۲؍سال اور ۲۷۱؍دن ہیں، جس کی  گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ۳؍ دسمبر کو تصدیق کی تھی۔ صد سالہ جوڑے کی محبت کی کہانی فلاڈلفیا میں ایک سینئر رہائشی سہولت سے شروع ہوئی، جہاں وہ دونوں رہتے تھے۔ وہ نو سال پہلے ایک کاسٹیوم پارٹی میں ملے تھے اور جلد ہی ایک رومانوی تعلق استوار کرلیا تھا۔ان کی محبت شادی پر آکے انجام پذیر ہوئی، جہاں سے انہوں نے ایک نئی زندگی کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھئے: برطانیہ: خالصتان حامیوں، اسلام کے خلاف بیان دینے پر ۲؍ برطانوی ہندوستانیوں کا اعزاز واپس لے لیا گیا

دونوں نے ایک بھر پور زندگی گزاری، ۶۰؍ سال قبل دونوں اپنے اپنے رشتہ ازدواج میں بندھے تھے، اپنی جوانی میں بیک وقت پنسلوانیا یونیورسٹی میں شرکت کے باوجود، انہوں نے کبھی بھی حدنہیں عبور کی، جب تک کہ قسمت نے انہیں ملا نہ دیا۔برنی ایک انجینئر بن گیا، جبکہ مارجوری نے ایک استاد کے طور پر اپنا کیریئر شروع کیا۔ لِٹ مین کی پوتی، سارہ سیچرمین نےایک ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’ آج میرے ۱۰۰؍سالہ دادا نے اپنی ۱۰۲؍سالہ گرل فرینڈ سے شادی کی! برنی لٹ مین اور مارجوری فٹرمین فلاڈیلفیا میں ایک سینئر رہائشی سہولت کی ایک ہی منزل پر رہتے ہیں۔ ان دونوں کی عمر ۶۰؍سال سے زیادہ تھی۔ اپنی پہلی شریک حیات سے شادی کی اور ۱۰۰؍سال کی عمر میں دوبارہ محبت پائی۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں رفیوجی کیمپ اور اسپتال کے آس پاس اسرائیلی حملے، ۵۵؍ جاں بحق

ایک ساتھ کھانے اور تھیٹر پروڈکشنز سمیت کمیونٹی کے پروگراموں میں شرکت کرنے سے ان کا رشتہ مزید گہرا ہوا۔ برنی اپنی لمبی عمرکو  خوشی ، پڑھنے اور باخبر رہنے کی اپنی عادت  سے منسوب کرتے ہیں، جب کہ مارجوری نے چھاچھ کو طویل زندگی کا راز قرار دیا۔شادی کی اس تقریب میں ۴؍ نسلوں نے شرکت کی۔اپنے خیر خواہوں اور عزیزوں کی موجودگی میں جوڑے نے مبارکباد قبول کی۔برنی اور مارجوری دونوں کو ان کی وہیل چیئر پر تقریب میں لے جایا گیا، جب انہوں نے ایک ساتھ اس نئے باب کا آغاز کیا تو خوشی سے جھوم رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK