ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی کاصلہ ملا۔آئی سی سی کی درجہ بندی میں ہاردک اور ہسرنگا برابر کی ریٹنگ پر ہیں۔
EPAPER
Updated: July 04, 2024, 11:54 AM IST | Dubai
ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی کاصلہ ملا۔آئی سی سی کی درجہ بندی میں ہاردک اور ہسرنگا برابر کی ریٹنگ پر ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ۲۰۲۴ء کے بعد جاری ہونے والی درجہ بندی میں ہندوستانی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا وانندو ہسرنگا کے ساتھ برابر ریٹنگ کے باوجود ٹاپ پر برقرار ہیں، اس کے علاوہ ٹاپ ۱۰؍ میں بھی تبدیلی آئی ہے۔
آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ ٹی۲۰؍ رینکنگ میں آل راؤنڈرس کی رینکنگ میں ۲۲۲؍ کی ریٹنگ کے ساتھ، ہاردک پانڈیا دو مقام کی چھلانگ لگا کر پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔ ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل میں بھی ہاردک پانڈیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ سری لنکا کے وانندو ہسرنگا بھی ۲۲۲؍ کی ریٹنگ کے ساتھ ہاردک کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: جیت کے ہر لمحے کو جینا چاہتا ہوں : روہت شرما
آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس ایک درجے کی چھلانگ لگا کر ۲۱۱؍ کی ریٹنگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ زمبابوے کے سکندر رضا کو بھی ایک مقام کا فائدہ ہوا ہے۔ وہ۲۱۰؍ ریٹنگ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ۲۰۶؍ ریٹنگ کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔افغانستان کے محمد نبی ۴؍ درجے نیچے کھسک کرچھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔ نیپال کے دیپندر سنگھ ۱۹۹؍ کی ریٹنگ کے ساتھ ۷؍ویں نمبر پر برقرار ہیں۔ انگلینڈ کے لیام لیونگ اسٹون ایک درجہ ترقی کرکے ۱۸۷؍ کی ریٹنگ کے ساتھ ۸؍ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ایڈین مارکرم ایک درجہ پھسل کر۱۸۶؍ کی ریٹنگ کے ساتھ ۹؍ویں انگلینڈ کے معین علی ایک درجہ نیچے کھسک کر۱۷۴؍ ریٹنگ کے ساتھ ۱۰؍ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: پرتگال، سلووینیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں مات دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچا
ٹی ۲۰؍ بلے بازوں کی رینکنگ میں ٹریوس ہیڈ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ پچھلی بار جب ہیڈ نمبر ون بنے تو ان کی ریٹنگ۸۴۴؍ تھی جو اب بھی وہی ہے۔ ہندوستانی بلے باز سوریہ کمار یادو۸۳۸؍ ریٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں شاندار گیند بازی کرنے والے جسپریت بمراہ نے بولنگ رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہنے والے بمراہ نے۱۲؍ مقام کی چھلانگ لگا کر۱۲؍ ویں نمبر پر پہنچ گئے۔