• Fri, 22 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کی جوڑی نے پیرس اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ حاصل کیا

Updated: July 30, 2024, 4:29 PM IST | Inquilab News Network | Paris

منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کی جوڑی نے نشانہ بازی ڈبلز مقابلہ میں کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی منو بھاکر ایک اولمپکس میں دو تمغے جیتنے والی پہلی ہندوستانی بن گئی ہیں۔

Manu Bhaker And Sarbjot Singh  won the bronze medal in the shooting doubles event. Photo: Agency
منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کی جوڑی نے نشانہ بازی ڈبلز مقابلہ میں کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔ تصویر :ایجنسی

منو بھاکر اور سربجوت سنگھ نے پیرس اولمپکس میں۱۰ میٹر کی ہوائی پستول نشانہ بازی میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ اس طرح اولمپکس ۲۰۲۴ میں ہندوستان اب تک ۲ تمغے اپنے نام کر چکا ہے۔ منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کی جوڑی نے کوریائی کھلاڑیوں کو ہرا کر ملک کیلئے دوسرا تمغہ حاصل کیا۔ پورے مقابلے کے دوران دونوں کھلاڑی چھائی رہے۔ آخری لمحات میں انہیں جدوجہد کرنا پڑی لیکن ان کی فتح یقینی محسوس ہورہی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: پیرس اولمپکس ۲۰۲۴ء: میڈلز ٹیبل، ہندوستان کی کارکردگی

منو بھاکر نے اتوار کو پیرس اولمپکس میں ۱۰ میٹر ہوائی پستول مقابلے میں ہندوستان کیلئے کانسہ کا تمغہ حاصل کرکے زبردست شروعات کی تھی۔ منگل کو سرب جوت سنگھ کے ساتھ ڈبلز مقابلے میں وہ دوسرا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ اس طرح، منو بھاکر آزادی کے بعد ایک اولمپکس میں دو تمغے حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی بن گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: کیرالا: وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ، ۶۴؍ سے زائد افراد ہلاک، ۷۰؍ سے زائد زخمی

منو بھاکر سے قبل برطانوی ہندوستان کے ایتھلیٹ نارمن پرچرڈ نے ۱۹۰۰ء کے اولمپکس میں ۲۰۰ میٹر کی دوڑ اور ۲۰۰ میٹر کی رکاوٹ بھری دوڑ میں ۲ طلائی تمغے حاصل کئے تھے۔ انہوں نے یہ کامیابی ہندوستان کی ماقبل آزادی کے دور میں حاصل کی تھی۔

سربجوت سنگھ چھٹے ہندوستانی نشانہ باز بن گئے ہیں جنہوں نے ملک کیلئے تمغہ حاصل کیا۔ ان کی شراکت دار منو بھاکر ایسا کرنے والی پانچویں ہندوستانی نشانہ باز ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK