سری لنکا کی انگلینڈ پر ۸؍ وکٹ سے فتح۔ نسانکا نے ۱۲۷؍ رن بنائے۔ ۱۰۰؍ سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے ۵۰؍ رن بنانے کا ریکارڈ۔
EPAPER
Updated: September 09, 2024, 10:29 PM IST | London
سری لنکا کی انگلینڈ پر ۸؍ وکٹ سے فتح۔ نسانکا نے ۱۲۷؍ رن بنائے۔ ۱۰۰؍ سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے ۵۰؍ رن بنانے کا ریکارڈ۔
لندن کے کیننگٹن اوول میں کھیلے جانےوالے تیسرے ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم نے انگلینڈ کو۸؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاتھم نسانکا نے سری لنکا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا جنہوں نے پہلی اننگز میں۶۱؍ اور دوسری اننگز میں۱۲۷؍ رن بنا کر سری لنکا کو فاتح بنایا۔ نسانکا نے مذکورہ میچ میں ایک منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ وہ کرکٹ کی۱۴۷؍ سالہ تاریخ میں ۹؍ویں بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے دونوں اننگز میں۱۰۰؍ سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ پر۵۰؍ سے زیادہ رن بنائے۔
یہ بھی پڑھئے: پیرالمپکس میں ہندوستان نے پہلی بار۲۹؍ تمغے جیتے
اس سے قبل پاتھم نسانکا کی سنچری (ناٹ آؤٹ۱۲۷؍ رن) اور ان کی اینجل میتھیوز ( ناٹ آؤٹ ۳۳؍رن) کے ساتھ تیسرے وکٹ کیلئے ۱۱۱؍رن کی ناٹ آؤٹ شراکت کی بنیاد پر سری لنکا نے تیسرے میچ کے چوتھے دن پیر کو انگلینڈ کو ۸؍ وکٹ سے شکست دے دی ۔
سری لنکا کو جیت کیلئے ۲۱۹؍رن کا ہدف ملا تھا۔ سری لنکا نے اتوار کے کھیل ایک وکٹ پر۹۴؍رن سے شروعات کی،۲۰؍ویں اوور میں گس اٹکنسن نے مینڈس (۳۹؍رن ) کو آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد پاتھم نسانکا اور اینجل میتھیوز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو۸؍ وکٹ سے فاتح بنایا۔
اس سے قبل تیسرے دن پاتھم نسانکا اور ڈی کرونارتنے نے مستحکم آغاز کیا لیکن ٹیم کا اسکور ابھی ۳۹؍ رن تک پہنچا ہی تھا کہ کرس ووکس نے اپنی ہی گیند پر کرونارتنے کو کیچ کر کے پویلین بھیج دیا۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر سری لنکا کا اسکور ایک وکٹ پر ۹۴؍ رن تھا۔ کوسل مینڈس اور نسانکا کے درمیان دوسرے وکٹ کیلئے ۶۹؍ رن کی شراکت ہوئی۔ گس اٹکنسن نے میچ کے چوتھے دن کوسل مینڈس کو بشیر کے ہاتھوں کیچ کروا کر سری لنکا کو دوسرا جھٹکا دیا۔ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے اینجل میتھیوز نے نسانکا کے ساتھ صبر آزما اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ نسانکا (ناٹ آؤٹ ۱۱۱؍رن ) اور اینجل میتھیوز ناٹ آؤٹ ۳۲؍رن کی اننگز کھیلی۔انگلینڈ کی جانب سے گس اٹکنسن اور کرس ووکس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھئے: انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے یکروزہ میں آئرلینڈکو مات دی
سری لنکائی گیندباز لاہیرو کمارا اور وشوا فرنانڈو نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کی دوسری اننگز کو۱۵۶؍ رن کے اسکور پر سمیٹ دیا۔ انگلینڈ کی دوسری اننگز میں جیمس اسمتھ نے سب سے زیادہ ۶۷؍ رن بنائے اور ان کے علاوہ ڈین لارینس نے ۳۵؍ رن بنائے۔ انگلینڈ کے ۷؍ بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا نے ۴؍ اور وشوا فرنانڈو نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ اسیتا فرنانڈو نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ میلان رتنائیکے نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں کپتان دھننجے ڈی سلوا (۶۹)، پاتھم نسانکا (۶۴) اور کامندو مینڈس (۶۴) کی شاندار اننگز کی بدولت۲۶۳؍ رن بنائے تھے۔