جسپریت بمراہ کی قیادت میں ہندوستان نے پیر کو پرتھ کے اوپٹس اسٹیڈیم میں پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو۲۹۵؍ رنز سے شکست دی ہے۔ جسپریت بمراہ کو ان کے شاندار کھیل کیلئے’ `پلیئر آف دی میچ‘سے نوازا گیا۔
EPAPER
Updated: November 25, 2024, 4:25 PM IST | Perth
جسپریت بمراہ کی قیادت میں ہندوستان نے پیر کو پرتھ کے اوپٹس اسٹیڈیم میں پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو۲۹۵؍ رنز سے شکست دی ہے۔ جسپریت بمراہ کو ان کے شاندار کھیل کیلئے’ `پلیئر آف دی میچ‘سے نوازا گیا۔
ہندوستان نے پرتھ میں آسٹریلیا کو ۲۹۵؍رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا نے ۲۰۰۸ء میں آسٹریلیا کو ۷۲؍رنز سے شکست دی تھی۔ جسپریت بمراہ کی قیادت میں ہندوستان نے پیر کو پرتھ کے اوپٹس اسٹیڈیم میں پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو۲۹۵؍ رنز سے شکست دی ہے۔ دوسری اننگز میں ۵۳۴؍رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا۲۳۸؍ رنز پر ڈھیر ہو گیا جس میں جسپریت بمراہ، محمد سراج اور واشنگٹن سندر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ ہریش رانا نے اننگز کو ختم کرنے کیلئے آخری وکٹ حاصل کی۔ جسپریت بمراہ نے میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ کھیل میں ہندوستان کیلئے دوسرے سرفہرست کھلاڑی یشسوی جیسوال اور ویراٹ کوہلی ہیں جنہوں نے دوسری اننگز میں سنچریاں بنائیں۔ جسپریت بمراہ کو ان کے شاندار کھیل کیلئے’ `پلیئر آف دی میچ‘سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھئے: یشسوی جیسوال نے آسٹریلیا میں سنچری بناکر کئی ریکارڈ بنائے
تیسرے دن کا کھیل مکمل ہونے پر آسٹریلیا کا دوسری اننگز میں اسکور۴ء۲؍ اوورز میں ۳؍ وکٹوں پر۱۲؍ رنز تھا۔ عثمان خواجہ۳؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستان نے تیسرے دن اپنی دوسری اننگز۱۳۴ء۳؍ اوور میں ۶؍ وکٹوں پر۴۸۷؍ رنز بنانے کے بعداننگز ڈکلیئر کر دی۔ اس طرح آسٹریلیا کو جیت کیلئے۵۳۴؍ رنز کا ہدف دیا گیا۔ ہندوستان کو پہلی اننگز میں ۴۶؍ رنز کی برتری حاصل تھی۔ ۵۳۴؍رنز کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیا کی دوسری اننگز کا آغاز خراب رہا۔ جسپریت بمراہ نے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر نیتھن میک سوینی کو ایل بی ڈبلیو کیا۔ اس وقت آسٹریلیا کا کھاتہ بھی نہیں کھلا تھا۔ چوتھے اوور کی پہلی گیند پر محمد سراج نے نائٹ واچ مین کے طور پر آنے والے پیٹ کمنز کو وراٹ کوہلی کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ آسٹریلیا نے ۱۲؍ رنز پر۳؍ وکٹیں گنوا دی تھیں۔ پیٹ کمنز۲؍ رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ جسپریت بمراہ نے۵؍ ویں اوور کی دوسری گیند پر مارنس لیبسچین کو ایل بی ڈبلیو کیا۔ مارنس لیبوشگن صرف ۳؍رنز بنا سکے۔ اس طرح دن کا کھیل ختم ہونے پر آسٹریلیا کی ۳؍ وکٹیں گر چکی تھیں اور اس کے کھاتے میں صرف۱۲؍ رنز شامل تھے۔
یہ بھی پڑھئے: انڈین پریمیر لیگ کی میگا نیلامی میں رشبھ پنت ۲۷؍کروڑ روپے میں فروخت
آسٹریلیا نے آج صبح کل کے۱۲؍ رن پر تین وکٹ سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ صبح کے سیشن میں محمد سراج نے عثمان خواجہ (چار) کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو ۱۷؍ کے اسکور پر چوتھا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ نے اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ۲۵؍ویں اوور میں سراج نے اسٹیو اسمتھ (۱۷)کو پنت کے ہاتھوں کیچ کروا کر ہندوستان کو پانچویں کامیابی دلائی۔ اس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ آسٹریلیا کی اننگزجلد ہی ختم ہو جائے گی۔ بلے بازی کرنے آئے مچل مارش نے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ اننگ کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چھٹے وکٹ کیلئے۸۲؍ رنز کی شراکت ہوئی۔ بمراہ نے ٹریوس ہیڈ (۸۹) کو آؤٹ کرکے اس شراکت داری کو توڑا۔ اس کے بعد نتیش کمار ریڈی نے مچل مارش (۴۷) کو بولڈ کرکے ہندوستان کو ساتویں کامیابی دلائی۔ مچل اسٹاک (۱۲) کو واشنگٹن سندر نے آؤٹ کیا۔ نیتھن لیون (صفر) کو بھی سندر نے بولڈ کیا۔ ہرشیت رانا نے ایلکس کیری (۳۶) کو آؤٹ کر کے آسٹریلوی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم۵۸ء۴؍ اوورز میں ۲۳۸؍ رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور ریکارڈ۲۹۵ رنز سے میچ ہار گئی۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ واکا کرکٹ اسٹیڈیم میں ۱۹۷۰ءمیں کھیلا تھا اور اپنا آخری ٹیسٹ میچ دسمبر ۲۰۱۷ءمیں اس اسٹیڈیم میں کھیلا۔ ۲۰۱۷ءسے، تمام میچز واکا اسٹیڈیم کے بجائے آپٹس اسٹیڈیم میں کھیلے جاتے ہیں۔ آسٹریلیا نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ دسمبر ۲۰۱۸ءمیں ہندوستان کے خلاف آپٹس میں کھیلا جس میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو ۱۴۶؍رنز سے شکست دی۔ آپٹس اسٹیڈیم میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان یہ دوسرا میچ تھا جس میں ٹیم انڈیا نے ۲۹۵؍رنز سے تاریخی فتح حاصل کی۔