• Tue, 19 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بلڈ کینسر میں مبتلا انشومان گائیکواڑ کیلئے سندیپ پاٹل نے مالی تعاون کی اپیل کی

Updated: July 04, 2024, 12:10 PM IST | Mumbai

بورڈ نے سابق کھلاڑی اور کوچ انشومان گائیکواڑ کو بھی مالی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

Rudd has also assured financial support to former player and coach Anshuman Gaikwad. Photo: INN
رڈ نے سابق کھلاڑی اور کوچ انشومان گائیکواڑ کو بھی مالی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ تصویر: آئی این این

لیجنڈری بلے باز سندیپ پاٹل نےٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ۲۰۲۴ء میں تاریخی ٹائٹل جیتنے کے بعد روہت شرما کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم کو۱۲۵؍ کروڑ روپے کی انعامی رقم دینے پر بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی ) کی تعریف کی ہے۔ بورڈ نے سابق کھلاڑی اور کوچ انشومان گائیکواڑ کو بھی مالی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ گائیکواڑ پچھلے ایک سال سے بلڈ کینسر سے لڑ رہے ہیں۔ پاٹل نے حال ہی میں لندن کے کنگز کالج اسپتال میں۷۱؍ سالہ گائیکواڑ سے ملاقات کی تھی۔

پرتگال، سلووینیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں مات دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچا

سندیپ پاٹل نے کہا کہ انشومان  نے مجھے بتایا کہ اسے اپنے علاج کیلئے رقم کی ضرورت ہے۔ دلیپ وینگسرکر اور میں نے بی سی سی آئی کے خزانچی آشیش شیلار سے بات چیت کی ہے۔ شیلار نے فوراًکہا کہ وہ اس کا جائزہ لیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ بورڈ اس میں سہولت فراہم کرے گا اور انشومان کی جان بچائے گا۔ کسی بھی ملک کے کسی بھی کرکٹر کو اس کے بورڈ کی مدد کرنی چاہیے، لیکن انشو کے معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا  جانا چاہیے اور انہیں سب سے اہم سمجھا جانا چاہیے۔

ٹی۲۰؍ بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش ہونے والے کنگ کوہلی کی ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کی ۵؍یادگار اننگز

آپ کو بتاتے چلیں کہ گائیکواڑ کا کرکٹ کریئر ۱۹۷۵ء سے۱۹۸۷ء تک رہا۔ اس عرصے کے دوران انہوں نے ہندوستان کیلئے ۴۰؍ ٹیسٹ اور۱۵؍ ون ڈے میچ کھیلے۔ گائیکواڑ نے بعد میں دو بار ہندوستان کے ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں، پہلی بار۱۹۹۷ء سے۱۹۹۹ء اور پھر ۲۰۰۰ء میں۔ ان کا پہلا دور سچن تینڈولکر کی کپتانی میں شروع ہوا۔ انشومان گائیکواڑ اس وقت کوچ تھے جب انیل کمبلے نے پاکستان کے خلاف ایک اننگز میں۱۰؍ وکٹ لینے کا تاریخی کارنامہ انجام دیا تھا۔ گائیکواڑ کی قیادت میں، ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز۱۔۲؍ سے جیتی اور نیوزی لینڈ میں ون ڈے سیریز ڈرا کر دی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK