Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ہالی ووڈ فلم ’’اوتار‘‘ کیلئے مجھے ۱۸؍ کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی: گووندہ

Updated: March 11, 2025, 5:54 PM IST | Mumabi

بالی ووڈ اداکارگوودندہ نے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا ہے کہ جیمس کیمرون نے انہیں فلم ’’اوتار‘‘ کیلئے ۱۸؍ کروڑروپے کی پیشکش کی تھی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے اداکار گووندہ، جو حال ہی میں اپنی اہلیہ سنیا اہوجا کے ساتھ علاحدگی کی افواہوں کیلئے خبروں میں تھے،نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں جیمس کیمرون کی فلم ’’اوتار‘‘ کی پیشکش کی گئی تھی۔ ۲۰۱۹ء میں گووندہ نے بیان دیا تھا کہ انہوں نے فلم میں اپنا رول ٹھکرا دیا تھا اور اب انہوں نے یہ بتایا ہے کہ انہیں ۲۰۰۹ءکی فلم میں جیک سلی کا کردار ادا کرنے کیلئے کروڑوں روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’سکندر‘‘ کے آخری نغمہ کے شوٹ کیلئے ترکی کے ۵۰۰؍ ڈانسرز کی خدمات لی گئی ہیں

گووندہ کو ’’اوتار‘‘ کیلئے کروڑوں روپے کی پیشکش کی گئی تھی
مکیش کھنہ کے یوٹیوب چینل پر اپنے انٹرویو میں گووندہ نے اپنے بیان کی حمایت کی تھی کہ انہوں نے فلم کے عنوان کا مشورہ دیا تھا اوربتایاتھا کہ وہ کردار کمزور تھا اسی لئے انہوںنے یہ پیشکش ٹھکرا دی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جیمس کیمرون نے ان سے کہا تھا کہ ’’مجھے اس فلم کیلئے ۱۸؍کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔ میں نے کہا تھا ’’ٹھیک ہے۔‘‘ لیکن میں نے اپنے جسم پر پینٹ کیا تو میں اسپتال پہنچ جاؤں گا۔‘‘کچھ برسوں قبل جب گووندہ نے یہ دعویٰ کیا تھا تو سوشل میڈیا پر انہیں نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس تعلق سے انہوں نے کہا کہ ’’میرے کریئر کے آغاز کے وقت بھی لوگ اداکار بننے کی میری خواہش پرہنستے تھے۔ انہیں عجب محسوس ہوتا تھا کہ ویرار گاؤں سے آنے والا کوئی شخص ہیرو کیسے بن سکتا ہے۔ میری فلموں کی کامیابی کے بعد کچھ افرادنے مجھ سے کہا کہ میری کامیابی جعلی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ٹائیگر شراف نے کم وقت میں ایکشن ہیرو کے طور پر شناخت قائم کی

’’اوتار‘‘ اور اس کے سیکوئل
۲۰۰۹ء میں ’’اوتار‘‘کی پہلی فلم ریلیز ہوئی تھی جسے کافی کامیابی ملی تھی اور یہ سب سے زیادہ کاروبار کرنےو الی فلم بن گئی تھی۔ عالمی سطح پر ’’اوتار‘‘ کا ریکارڈ ’’اوینجرس: اینڈ گیم‘‘نے توڑا تھا۔ اس فلم میں زوئے سلدانا اور سیم ورتھنگٹن نے اداکاری کی تھی۔ اوتارکا اگلا سیکوئل ’’فائر اینڈ ایش‘‘ جسے ۱۹؍ دسمبر ۲۰۲۵ء میں ریلیز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: رشمیکا مندانا ۵۰۰؍ کروڑ کی تین بلاک بسٹر فلمیں دینے والی واحد اداکارہ

گووندہ کا اداکاری کا کریئر
گووندہ کا شمار بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بالی ووڈ کو سپر ہٹ کامیڈی فلمیں دی ہیں جن میں ان کی اداکاری کو کافی سراہا گیا ہے۔ ان کی کچھ مشہور فلموں میں ’’دولہے راجا‘‘، ’’کولی نمبر ون‘‘، ’’ہیرو نمبر ون‘‘، ’’بڑے میاں چھوٹے میاں‘‘، اور ’’حسینہ مان جا‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK