• Fri, 07 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

صنم تیری قسم‘‘ ری ریلیز، پہلے دن ریکارڈ ۶۷؍ ہزار ٹکٹ فروخت ہوئے

Updated: February 07, 2025, 3:51 PM IST | Mumabi

ہرش وردھن اور ماورہ حسین کی فلم ’’صنم تیری قسم‘‘آج باکس آفس پر ری ریلیز ہوئی ہے۔ ایڈوانس بکنگ میں فلم کی ۶۷؍ ہزار سے زائد ٹکٹیں فروخت ہوئی تھیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

یہ وکی کینڈ (ہفتے کا آخر) فلم شائقین کیلئے مزیدار ہوگا ۔ چاہے او ٹی ٹی ہو یا سنیما گھر۔نئی فلمیں جیسے ’’بداس روی کمار‘‘، ’’لویاپا‘‘، ’’تھنڈیل‘‘، ’’ودیامیویارچی‘‘ وغیرہ باکس آفس پر ریلیز ہوں گی۔ اسی دوران آج ہرش وردھن اور ماورہ حسین کی فلم ’’صنم تیری قسم‘ ‘ بھی ری ریلیز ہوگی ۔ 

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان نے کالی ووڈ کے اپنے ۸؍ قریبی دوستوں کے نام بتائے

ایڈوانس بکنگ میں ’’صنم تیری قسم‘‘ کے ۶۷؍ہزار ٹکٹیں فروخت
ایڈوانس بکنگ میں ’’صنم تیری قسم‘‘ کی ۶۷؍ ہزار سے زائد ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں۔ ٹکٹوں کی زیادہ بکنگ ۷؍فروری ۲۰۲۵ءکو فلم کے ری ریلیز ہونے سے پہلے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: راجیہ سبھا میں کانگریس مودی کے نشانے پر

’’صنم تیری قسم‘‘
یاد رہے کہ ’’صنم تیری قسم‘‘ کی ہدایتکاری رادھیکا راؤ اورونئے سپرونے کی ہے۔ یہ فلم ۹؍ سال قبل فروری میں سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلمی ناقدین اور مداحوں کی جانب سے فلم کو ملا جلا ردعمل موصول ہوا تھااور اس نے باکس آفس پر زیادہ کاروبار نہیں کیا تھا۔ تاہم، اتنے برسوں میں ’’سینی فائل‘‘ (فلموں سے رغبت رکھنے والے افراد)نے اس فلم کوکافی پسند کیا۔ یہ فلم ’’پدماوت‘‘ اور ’’انٹرسٹیلر‘‘ کے ساتھ ری ریلیز ہورہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’آپ دنیا پر حکم چلا سکتے ہیں، غزہ پر نہیں‘‘ فلسطینی بچی کا ٹرمپ کو جواب

’’صنم تیری قسم‘‘ کی کہانی
’’صنم تیری قسم‘‘ اندر (ہرش وردھن) ،جیل سے چھوٹے ہوئے سابق شخص اور سارو (ماورہ حسین) روایتی لائبریرین کی کہانی ہے۔ یہ فلم ان دونوں کی زندگی کے اطراف گھومتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: آسٹریلیا: نفرت پر مبنی جرائم کے تحت نازی سلامی پر لازمی جیل کی سزا کا قانون منظور کرلیا گیا

فلم کی ری ریلیز پر ہرش وردھن کا ردعمل
ہرش وردھن نے اپنی فلم کی ری ریلیز پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ہرش وردھن نے فلم کی ری ریلیز پر حیرت اور شکرگزاری کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’صنم تیری قسم‘‘ کیلئے مداحوں کی محبت کبھی ختم نہیں ہوگی اور میں دیکھ رہا ہوں کہ لوگ بیرون ممالک سے بھی لوگ اس فلم کو دوبارہ دیکھنے کیلئے آرہے ہیں جو غیر معمولی ہے۔ اس فلم نے مجھے بہت کچھ دیا اور یہ ایک مرتبہ پھر اسکرین پر واپس آرہی ہے۔ مجھے کتنی خوشی ہے یہ میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا۔ اس ’’لواسٹوری‘‘کو زندگی رکھنے کیلئے شکریہ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK