تربھنگا فلم سے کاجول نے اپنا ڈیجیٹل ڈیبیو کیا اور فلم میں ان کی کارکردگی کی خوب تعریف کی گئی۔
EPAPER
Updated: January 16, 2025, 9:53 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
تربھنگا فلم سے کاجول نے اپنا ڈیجیٹل ڈیبیو کیا اور فلم میں ان کی کارکردگی کی خوب تعریف کی گئی۔
کاجول کو فلم انڈسٹری کے ان اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے مختلف کرداروں کو بخوبی نبھایا ہے۔ انہوں نے اپنی متاثرکن اداکاری کے ذریعے اپنی شناخت بنائی ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا پر فلم سے جڑی، پردے کے پیچھے کی تصاویر شیئر کیں اور فلم کے ۴ سال مکمل ہونے کا جشن منایا۔ کاجول کے مداحوں نے بھی ان کی پوسٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کیا اور نیک خواہشات پیش کیں۔
یہ بھی پڑھئے: بی ٹی ایس کے نغمے ’’ڈائنامائٹ‘‘ نے اسپوٹی فائی پر ۲؍ بلین اسٹریمز کا ریکارڈ توڑا
کاجول نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر رینوکا شہانے اور فلم کے دیگر کاسٹ ممبران کے ساتھ اپنے پوز کی تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا، "مجھے یاد نہیں آرہا ہے کہ مذاق کیا تھا، لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ گندا تھا۔ #تربھنگا #چار سال۔" اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مداحوں نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ کئی صارفین نے کمنٹ سیکشن میں دل کے ایموجیز کا استعمال کیا۔ واضح رہے کہ تربھنگا فلم سے کاجول نے اپنا ڈیجیٹل ڈیبیو کیا اور فلم میں ان کی کارکردگی کی خوب تعریف کی گئی۔
یہ بھی پڑھئے: وکی کوشل دھوم ۴؍ میں رنبیر کپور کے مقابل پولیس افسر کا کردار ادا کریں گے
کاجول آخری دفعہ، کریتی سینن کے ساتھ "دو پتی" میں نظر آئی تھیں۔ یہ فلم او ٹی ٹی پر ریلیز ہوئی اور اسے مثبت ردعمل ملا۔ کاجول "سرزمین" میں نظر آنے والی ہیں جس میں سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان بھی ڈیبیو کر رہے ہیں۔ کاجول نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اسکرین پر دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ واضح رہے کہ "سرزمین" فلم کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ ورائٹی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کاجول نے پہلی بار سرزمین کے بارے میں بات کی جس میں وہ پرتھوی راج اور ابراہیم علی خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔ کاجول نے کہا، "میں نے پہلی بار پرتھوی راج [سکمارن] اور ابراہیم کے ساتھ کام کیا ہے اور ان کے ساتھ کام کرنا بالکل شاندار تجربہ ہے۔ اس لئے مجھے لگتا ہے کہ ان دونوں کو اسکرین پر دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا۔"
یہ بھی پڑھئے: ۲۰۲۴ء میں ہندی فلموں کے سالانہ باکس آفس شیئر میں ۴؍ فیصد گراوٹ
کاجول جلد ہی پربھو دیوا کے ساتھ "مہاراگنی – کوئین آف کوئینز" میں نظر آئیں گی۔ یہ ایکشن سے بھرپور ایک سنسنی خیز فلم ہے جس کی ہدایتکاری چرن تیج اپلاپتی کررہے ہیں۔ حال ہی میں، اجے دیوگن نے فلم کے ٹیزر کی نقاب کشائی کی۔ اس ٹیزر میں کاجول کے متحرک کردار کو نمایاں کیا گیا ہے جو شدید لڑائیوں میں مصروف ہے۔ فلم کی کاسٹ میں میں نصیرالدین شاہ، سمیکتھا مینن، جِشو سینگپتا اور آدتیہ سیل شامل ہیں۔