اٹلی کی پارلیمنٹ میں خودمختار علاقوں میں اضافہ کیلئے پیش کئے گئے بل پر ہنگامہ ہوگیا جس میں اپوزیشن لیڈر ڈونو زخمی ہوگئے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اس سے ملک میں شمال اور مغرب کی تقسیم میں مزید اضافہ ہوگا۔
EPAPER
Updated: June 13, 2024, 10:30 PM IST | Rome
اٹلی کی پارلیمنٹ میں خودمختار علاقوں میں اضافہ کیلئے پیش کئے گئے بل پر ہنگامہ ہوگیا جس میں اپوزیشن لیڈر ڈونو زخمی ہوگئے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اس سے ملک میں شمال اور مغرب کی تقسیم میں مزید اضافہ ہوگا۔
اٹلی پارلیمنٹ میں خودمختار علاقوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کیلئے پیش کئے گئے قانون پر بحث کے دوران اراکین پارلیمنٹ ایک دوسرے سے الجھ پڑے اور ہاتھا پائی پر اتر آئے۔ اس ہنگامے میں زخمی ہونے والے ایک اپوزیشن لیڈر کو اسپتال داخل کیا گیا ہے۔اٹلی حکومت نے بدھ کو ایوانِ زیریں میں ملک میں خودمختار علاقوں میں اضافہ کیلئے بل پیش کیا جس کی اپوزیشن نے سخت مخالفت کی۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اس بل سے جنوبی اٹلی میں غربت بڑھ جائے گی۔
پارلیمنٹ میں ہوئی ہاتھا پائی کا ویڈیو، بدھ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں اراکینِ پارلیمان ، حزب اختلاف فائیو اسٹار مومنٹ پارٹی کے ممبر لیونارڈو ڈونو کی طرف پیش قدمی کررہے تھے۔ ڈونو نے مذکورہ بل کی سخت مخالفت کی اور بحث کے دوران وزیر برائے علاقائی معاملات، روبرٹو کالڈیرولی کے قریب جا کر انہیں اطالوی پرچم تھمانے کی کوشش کی۔ کالڈیرولی، لیگا پارٹی کے تیز طرار لیڈر ہیں اور اٹلی کے شمال سے تعلق رکھنے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: برطانیہ: اپوزیشن لیبر پارٹی نے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی ضمانت دی
کالڈیرولی نے ہی مذکورہ بل تیار کیا تھا جو جنوبی اٹلی میں خودمختار علاقوں میں توسیع کرے گا۔ اس بل سے وینیتو اور لونبارڈی علاقوں کو زیادہ فائدہ پہنچے گا جہاں لیگا پارٹی اکثریتی ووٹوں سے جیت حاصل کرتی آئی ہے۔ اطالوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ہاتھا پائی کے دوران ڈونو کو سر اور سینہ پر چوٹ لگی تھی جس کے بعد انہیں طبی معائنہ کیلئے اسپتال لے جایا گیا۔ اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے اسکائی ٹی جی ۲۴؍ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اس واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا ’’میرے پاس الفاظ نہیں ۔ ہمیں اپنے رویہ کے ذریعے مثال قائم کرنا چاہئے۔ سیاسی مسائل کو حل کرنے کیلئے گھونسوں اور مکوں سے کام لینے کی ضرورت نہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: صدر دروپدی مرمو نےلال قلعہ گولی باری کے مجرم کی رحم کی درخواست مسترد کردی
اسی طرح، ووٹروں کو رجھانے کیلئے ہمیں چیخنے چلانے کی نہیں بلکہ اپنے خیالات کو مناسب انداز میں پیش کرنے اور دیگر کو سمجھانے کی ضرورت ہے۔ مذکورہ قانون، اٹلی میں خودمختار علاقوں میں اضافہ کرنے کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ اس قانون سے علاقوں کو مخصوص معاملات میں خودمختاری دی جائے گی۔ اٹلی اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے ملک میں شمال - جنوب کی تقسیم میں اضافہ ہوگا۔ فی الحال، ملک میں پانچ علاقوں کو خودمختاری حاصل ہے۔ ان میں شمال کے علاقے ٹرینٹو اور جنوبی ٹائرول، جنوب میں سسلی، شمال مشرق میں فریولی وینیزیا، شمال مغرب میں آوسٹا اور سارڈینیا جزیرہ شامل ہیں۔ علاقوں کو خودمختاری عطا کرنے کے سبب روم کی مرکزی حکومت کی ٹیکس آمدنی میں کچھ حد تک کمی آئی ہے۔