• Mon, 21 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکہ: ایف بی آئی کو مطلوب وکاس یادو ہفتہ وصولی کے الزام میں گرفتارہو چکا تھا

Updated: October 20, 2024, 3:19 PM IST | New Delhi

ایف بی آئی کو مطلوب وکاس یادو کوگزشتہ سال دہلی پولیس نے ہفتہ وصولی کے الزام میں گرفتار کیا تھا، جو فی الحال ضمانت پر ہے۔ حالانکہ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ یادو ہندوستانی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا ایجنٹ ہے ، جس نے مختلف تربیت حاصل کی تھی۔اور اس نے ہی پنو کے قتل کی ناکام سازش رچی تھی۔

Vikas Yadav. Photo: INN
وکاس یادو۔ تصویر: آئی این این

امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارہ ( ایف بی آئی ) کو مطلوب امریکی شہری سکھ علاحدگی پسند لیڈر گرپتونت سنگھ پنو کے قتل کی ناکام کوشش کے ملزم وکاش یادو کو دہلی پولیس نے گزشتہ سال ہفتہ وصولی کےالزام میں گرفتار کیا تھا، جو چند مہینے جیل میں گزار کرفی الحال ضمانت پر ہے۔ ہفتہ وصولی معاملے کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ یادو نے شکایت کنندہ راج کمار والیہ سے خفیہ ایجنٹ کے طور پر ملاقات کی۔ ایف آئی آر کے مطابق یادو نے خود کو این آئی اے کا ملازم بتایا، اور این آئی اے کے دفتر کے باہر اس سے ملاقات کے دوران اسے اغوا کرکے رقم وصول کی۔ پولیس افسران کو یادو کے ’’مطلوب‘‘ ہونے کا علم خبروں  کے ذریعے ہوا۔ذرائع کے مطابق یادو کی والیہ سے ملاقات گزشتہ سال ایک پارٹی میں مشترکہ دوست کی معرفت ہوئی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: آئی اے ایس افسرسنجیو ہنس کے ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے

ایف آئی آر کے مطابق یادو نے والیہ سے ملاقات کی جو روہینی کا رہنے والا تھا، اور دہلی کے موتی نگر میں ایک کیفے اور لانج چلاتا تھا۔بقول والیہ گزشتہ ۱۱؍ دسمبر کو یادو  اپنے دوست جس کی پہچان عبداللہ کے طور پرہوئی ہےاسے بتایا کہ اس کی جان کو شدید خطرہ ہے اور این آئی اے دفتر کے سامنے ملاقات کرنے کہا ۔شکایت کنندہ کے مطابق جب وہ اپنے دوست ابھیجیت کے ہمراہ یادو سے ملنے پہنچا تو وہ ملزم عبداللہ کے ساتھ موجود تھا،جس نے والیہ کو کار میں دھکیل دیا اور زد وکوب کیا، اور لارنس بشنوئی کے نام پر رقم کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھئے: بہرائچ : فساد کے بعد بلڈوزر ایکشن کی تیاری، ۲۵؍ گھروں کو نوٹس

ایف آئی آر کے مطابق ملزموں نے والیہ کو گردن پر ضرب لگائی، شکایت کنندہ نے بتایا کہ انہوں نے اس کی بینک چیک بک سے ایک سادے چیک پر دستخط کرالی، اور اسے اس کی کار تک چھوڑ آئے، ساتھ ہی اسے خاموش رہنے کی دھمکی دی۔جب والیہ لوٹ کر آیا تو اس نے پایا کہ کیفے میں رکھے ہوئے ۵۰؍ہزار روپئے بھی ملزمین نے نکال لئے اور سی سی ٹی وی کیمرے کی ساری ریکارڈنگ حدف کردی۔

یہ بھی پڑھئے: ہندوستانی سفارتکار کنیڈا میں واضح نوٹس پر ہیں: کنیڈین وزیر خارجہ

اپنے بیان میں یادو نے بتایا کہ اس کے والد بی ایس ایف میں ملازم تھے اور ۲۰۰۷ء میں چل بسے۔ امریکی الزام کے مطابق یادو عرف وکاش، عرف امانت ہندوستانی شہری ہے۔ اور واقع کے وقت وہ کابینی سکریٹریٹ میں ملازم تھا، جو ہندوستانی خفیہ ادارہ ’’ را‘‘ ہے۔ یادو نے اپنا تعارف ’’ را ‘‘ کے سینئر افسر کے طور پر پیش کیا تھا، اور اس نے اپنا جو پتہ بتایا وہ ’’ را‘‘ کا صدر دفتر ہے۔مزید یہ کہ یادو سی آر پی ایف  نیم فوجی ادارے میں ملازم رہ چکا ہے۔جہاں وہ اسسٹنٹ کمانڈنٹ کے عہدے پر فائز تھا۔ امریکہ کے مطابق یادو نے خفیہ معلومات ، ہتھیاروں اور پیراٹروپر کی تربیت حاصل کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK