واضح رہے کہ جون ۲۰۲۳ء میں وینکوور کے قریب خالصتانی علیحدگی پسند کے قتل کے بعد ستمبر ۲۰۲۳ء میں ہندوستان اور کنیڈا کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔ وہ خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ تھا جسے ہندوستان نے دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔
EPAPER
Updated: January 31, 2025, 7:11 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi
واضح رہے کہ جون ۲۰۲۳ء میں وینکوور کے قریب خالصتانی علیحدگی پسند کے قتل کے بعد ستمبر ۲۰۲۳ء میں ہندوستان اور کنیڈا کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔ وہ خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ تھا جسے ہندوستان نے دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔
نئی دہلی میں کنیڈا ہائی کمیشن نے جمعرات کو بیان دیا کہ کنیڈین فارین انٹرفیرنس کمیشن کو خالصتانی علیحدگی پسند ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات کرنے کا حکم نہیں دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ دو دن قبل، کنیڈا کے انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ نجر کے قتل سے کوئی غیر ملکی تعلق ثابت نہیں ہو سکا، جیسا کہ سابق کنیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ہندوستانی حکومت کے ایجنٹوں اور نجر کے قتل کے درمیان تعلق ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔
کنیڈا کے انکوائری کمیشن کو ملک کے وفاقی انتخابی عمل اور جمہوری اداروں میں مبینہ غیر ملکی مداخلت کی تحقیقات کا کام سونپا گیا تھا۔ کمیشن کی رپورٹ میں نجر کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ غلط معلومات کو ایک انتقامی حربے کے طور، ریاست کے مفادات کے خلاف فیصلوں کی سزا دینے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ایک بے بنیاد معلومات کی مہم کا معاملہ ہو سکتا ہے۔ کنیڈین سفارتی مشن نے مزید کہا کہ پی آئی ایف آئی (پبلک انکوائری ٹو فارن انٹرفیرنس) کو نجر کے قتل کی تحقیقات کا حکم نہیں دیا گیا تھا۔ یہ عدالتوں پر منحصر ہے کہ وہ اس پیچیدہ معاملے کے حوالے سے جواب دہی کا فیصلہ کریں۔
یہ بھی پڑھئے: میانمار: فوجی حکومت کے چاربرسوں میں معیشت ابتری کا شکار:یو این ڈی پی کی رپورٹ
منگل کو، انکوائری کمیشن نے ہندوستان پر الزام لگایا کہ وہ خفیہ طور پر سیاسی رہنماؤں کو مالی مدد فراہم کرکے اور غلط معلومات پھیلانے کے ذریعے ملک کے انتخابی عمل میں مداخلت کر رہا ہے۔ چین کے بعد ہندوستان دوسرا سب سے زیادہ فعال ملک ہے جو کنیڈا کے انتخابی عمل میں مداخلت کر رہا ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے کینیڈین انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے الزام لگایا کہ حقیقت میں کینیڈا ہی بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔ اس سے قبل، فروری ۲۰۲۴ء میں کنیڈا نے ہندوستان پر کنیڈا میں جمہوری عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا تھا۔ ہندوستانی حکومت نے ان الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ: حماس نے محمد دائف سمیت اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی شہادت کی تصدیق کردی