• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مرکز کا یو جی سی این ای ٹی (نیٹ) امتحان منسوخ کرنے کا اعلان

Updated: June 20, 2024, 3:58 PM IST | New Delhi

مرکز نے بدھ کو اعلان کیا کہ یونیورسٹی اور کالجوں میں اسسٹنٹ پروفیسر کی پوسٹ کیلئے منعقد کیا جانے والا یو جی سی این ای ٹی( نیٹ) کا امتحان منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق پیپر لیک کے شبہ اور امتحان میں سمجھوتہ کرنے کی وجہ سے یہ امتحان منسوخ کیا جا رہا ہے۔ مرکز نے اس معاملے کی تفتیش سی بی آئی کے حوالے کی گئی۔

Students protesting outside the Union Ministry of Education. Image: X
مرکزی وزارت تعلیم کے باہر طلبہ احتجاج کرتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

مرکز نے بدھ کو اعلان کیا کہ انہوں نے یونیورسٹی اور کالجوں میں اسسٹنٹ پروفیسر کی پوسٹ کیلئے منعقد کیا جانے والا یونیورسٹی گرانٹس کمیشن قومی اہلیت کا امتحان (نیٹ) منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ امتحان نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے ملک بھر میں او ایم آر فارمیٹ میں ۱۸؍ جون منعقد کیا گیا تھا۔ اس ضمن میں وزارت تعلیم نے بتایا کہ بدھ کو نیشنل سائبر کرائم تھریٹ اینالائیٹکس یونٹ آف انڈین سائبر کرائم کارڈینشین سینٹر نے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کو بتایا کہ امتحان میں سمجھوتہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ کی تباہی کے بعد لبنان کیخلاف ’’بھرپور جنگ ‘‘ کا انتباہ

تاہم، انتظامیہ نے اب تک یہ نہیں بتایا کہ امتحان میں کس طرح کا سمجھوتہ کیا گیا ہے۔ مرکز نے کہا کہ ’’تازہ امتحان منعقد کیا جائے گا جس کیلئے مختلف معلومات فراہم کی جائے گی۔ اس معاملے کی مزید تفتیش کیلئے اسے سی بی آئی کے حوالے کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے: اے ڈی بی ہندوستان کو ۱۷؍ کروڑ ڈالرس کا پالیسی پر مبنی قرض فراہم کرے گا

واضح رہے کہ یہ تبدیلی اس وقت ہوئی ہے جب ۵؍ مئی کو منعقد ہونے والے نیٹ کے امتحانات کے تعلق سے متعدد طلبہ کو گریس مارکس دینے، نیٹ کے پرچہ کے لیک ہونے اور نیٹ کے حوالے سے دیگر بے ضابطگیاں سامنے آرہی ہے۔ نیٹ کا امتحان ملک بھر میں میڈیکل کالج میں داخلہ لینے کیلئے منعقد کیا جاتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: تمل ناڈو: جعلی شراب پینے کے نتیجے میں ۳۴؍ سے زائد ہلاک، سیکڑوں زخمی

سپریم کورٹ بھی نیٹ کے معاملے میں سماعت کر رہا ہے۔ بدھ کو مرکز نے کہا تھا کہ متعدد طلبہ کو نیٹ امتحان میں گریس مارکس دیئے جانے کے مسئلے کو حل کیا جائے گا۔ اس ضمن میں مرکزی وزارت تعلیم نے کہا کہ ’’پٹنہ میں نیٹ کے امتحان کے تعلق سے بے ضابطگیوں کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے بہار پولیس کی اکنامک آفینس یونٹ سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ اس کے بعد حکومت آگے کی کارروائی کرے گی۔‘‘

مودی حکومت پیپر لیک حکومت بن گئی ہے: کانگریس
کانگریس نے بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت پر طلبہ کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کا الزام عائد کیا تھا۔ کانگریس نے کہا تھا کہ ’’کل یو جی سی این ای ٹی (نیٹ) کا امتحان منعقد کیا  گیا تھا اور آج حکومت یہ اعلان کر رہی ہے کہ پیپرلیک کے شبہ کی بناء پر یہ امتحان منسوخ کیا جا رہا ہے۔ پہلے نیٹ (این ای ای ٹی) کا پیپر لیک ہوا تھ ااور اب یو جی سی نیٹ کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے۔ مودی حکومت پیپر لیک حکومت بن گئی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK