• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سوڈان: اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ۲۵؍ ہزار افراد نے چاڈ ہجرت کی ہے: یو این

Updated: October 16, 2024, 10:22 PM IST | Khartoum

اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ سوڈان میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک ۲۵؍ ہزار افراد نے بیرون ملک ہجرت کی ہے۔ ایجنسی کے مطابق اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ۲۵؍ ہزار افراد نے پڑوسی ملک چاڈ ہجرت کی ہے۔ یو این نے سوڈان کے پناہ گزین افراد کی امداد کیلئے ۵۱ء۱؍ بلین ڈالرکی امداد کی اپیل کی ہے۔

The health care system has also been affected by the conflict in Sudan. Photo: X
سوڈان میں تنازع کے سبب ہیلتھ کیئر سسٹم بھی متاثر ہوا ہے۔ تصویر: ایکس

اقوام متحدہ (یو این) نے متنبہ کیا ہے کہ ’’سوڈان میں جنگ کے ۱۸؍ ماہ مکمل ہونے کے بعد تقریباً ۳؍ملین افراد نے بیرون ملک ہجرت کی ہے۔ یو این کے مطابق اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ۲۵؍ ہزار افراد نے پڑوسی ملک چاڈ ہجرت کی ہے۔ 
مامادو دیان بالدے، یو این سوڈان ریجنل رفیوجی کارڈینیٹر نے کہا ہے کہ ’’اگلے ۲؍ سے ۳؍ ہفتوں میں مزید افراد کے بیرون ملک ہجرت کا اندیشہ ہے۔‘‘انہوں نے اس ہفتے جینوا، سوئزرلینڈ میں اپنے دورے کے درمیان منگل کو انٹریو میں بتایا کہ ’’نقل مکانی کرنے والے افراد کی تعداد ۳؍ ملین ہوچکی ہے جو ’’تباہ کن ‘‘ ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سوڈان میں جارحیت میں اضافہ ہوا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ۸؍ ویں انڈین موبائل کانگریس کا وزیراعظم کے ہاتھوں افتتاح

خیال رہے کہ اپریل ۲۰۲۳ء میں سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان جنگ کی شروعات ہوئی تھی۔ اب تک سوڈان میں ۲؍ ہزار سے زائد افراد تنازع کے سبب اپنی جانیں گنواچکے ہیں جبکہ ۱۰؍ملین سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔ افریقی ملک میں ۲۶؍ ملین افراد شدید ناقص تغذیہ کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ مغربی دارفور کے علاقے میں واقع زم زم کیمپ میں ’’بھکمری‘‘ کی تصدیق کی گئی ہے۔ یو این ایچ سی آر کے مطابق سوڈان میں جنگ کے نتیجے میں ۳ء۱۱؍ ملین افراد بے گھر ہوئے ہیں جن میں سے ۹۵ء۲؍ ملین افراد نے دیگر ممالک میں پناہ لی ہے۔

’’امریکہ کے جنگی جہاز اور فوجی ٹھکانے، سب ہمارے نشانے پر ہیں‘‘

چاڈ ہجرت کرنے والے افراد میں ۸۰؍ فیصد خواتین اور بچے ہیں: یو این
دارفور میں تنازع کے اضافہ کے پیش نظر اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ۲۵؍ ہزار افراد، جن میں ۸۰؍ فیصد خواتین اوربچے ہیں، نے مشرقی چاڈ ہجرت کی ہے۔ قبل ازیں ستمبر میں ۲۰؍ہزار ۲۷۰؍ افراد نےپڑوسی ملک چاڈ ہجرت کی تھی۔ سوڈان میں سب سے زیادہ یعنی ۶؍ لاکھ، ۸۱؍ ہزار ۹۴۴؍ سوڈانی پناہ گزین ہیں۔ اس ضمن میں بالدے نے نشاندہی کی کہ ’’چاڈ کا شمار دنیا کے غریب ترین ممالک میں کیا جاتا ہےاوروہاں بنیادی خدمات کی کمی کی وجہ سےاتنی بڑی تعداد میں پناہ گزین افراد کی مددکرنا کافی مشکل ہے۔۲۵؍ ہزارافراد نے چاڈ میں پناہ لی ہے، یہ واقعی بہت زیادہ ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ٹروڈو نے نئی دہلی پرسفارتکاروں کے ذریعہ کنیڈیائی شہریوں کو نشانہ بنانےکا سنگین الزام لگایا

انہوں نے عالمی برداری سے سوڈان کیلئے عطیہ کی اپیل کی ہے۔ یو این نے سوڈان کے پناہ گزین افراد کی امداد کیلئے ۵۱ء۱؍ بلین ڈالرکی امداد کی اپیل کی ہے۔ بالدے نے مزید کہا کہ ’’یہ کافی نہیں ہے کیونکہ پناہ گزین افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ ممکن ہے کہ آنے والےہفتوں میں سوڈان سے چاڈ میں ہجرت کرنے والے افراد کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوجائے۔‘‘

ناکافی امداد
سوڈان میں تباہ کن حالات کے درمیان یو این کو یہ امید ہےکہ دونوں جنگی فریقین کے اجازت دینے کے بعد سوڈان میں مزید امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ افریقی ملک میں جنگ بندی کیلئے متعدد مرتبہ مذاکرات ناکام ثابت ہوئے ہیں۔بالدے نے مزید کہا کہ ’’اس امداد کے ذریعے ہم جانوں کی حفاظت کر رہے ہیں لیکن تمام ضروریات تکمیل ناممکن ثابت ہو رہا ہے۔ امداد کی ترسیل اب بھی ’’محدود‘‘ ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK