Updated: January 06, 2025, 9:57 PM IST
| Santiago
چلی کے ۶۲۰؍ وکیلوں نے غزہ میں جنگی جرائم کے ملزم فوجی کی حراست کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ سنیچر کو برازیل کی عدالت نے ہند رجب فاؤنڈیشن کی شکایت پر فوجی کے خلاف تفتیش کا حکم جاری کیا تھا۔ اسرائیلی فوجی اسرائیل کی مدد سے برازیل سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
چلی میں جاری فلسطین حامی مظاہرہ۔ تصویر: آئی این این
چلی کے ۶۲۰؍ وکیلوں نے بٹالین ۷۴۹؍ سے اسرائیل کے فوجی ، جو برازیل میں تھا اور جس پر غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، کوحراست میں لینے کا مطالبہ کیا ہے۔شکایت میں سار ہیرشورین پر’’منظم طریقے سے غزہ کی رہائشی عمارتوں،ثقافتی عمارتوںاور اہم فسیلیٹیرز کو تباہ کرنے ، غیر انسانی، ظالمانہ اور توہن آمیز کارروئیاں انجام دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کا مقصد غزہ میں فلسطینیوں کی نسلی صفائی اور جبری نقل مکانی تھا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل نے ایک تقریباً ایک ہزار مساجد کو نقصان پہنچایا ہے: فلسطینی وزارت
چلی میں رہائش پذیر ایک خاتون، جن کے اہل خانہ ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سےغزہ میں اسرائیل کے ظالمانہ آپریشن کے متاثرین رہے ہیں، کے بیانات بھی شامل کئے گئے ہیں۔ وکیل اورچلی کے سابق سفیر نیلسن ہیڈیڈ نے جمعہ کو واضح کیا تھا کہ ’’ہم نے یہ شکایت درج کروائی ہے تا کہ تفتیش ہواور فوری طور پر اسرائیلی فوجی کو گرفتار کیا جائے تاکہ اسے جوابدہ ٹھہرایا جائےاور وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت جانے سے قبل اپنا جرم قبول کرے۔‘‘ ہیڈیڈ نے جمعہ کو پریس کانفرنس میںکہا تھاکہ ’’اسے فوری طور پر حراست میں لیا جانا چاہئے اس سے قبل کہ وہ فرار ہوجائے۔اس معاملے کو فوری طور پر حل کیا جانا چاہئے۔ ہم یہ بات قبول نہیں کرتے کہ سیکڑوںفلسطینی شہریوں کا قتل عام، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، کرنے کے بعد اسے چلی پیٹاگونیامیں چھٹیاں منانے کی اجازت دی جائے گی۔‘‘ یاد رہے کہ سنیچر کو برازیل کی ایک عدالت نے اسرائیلی فوجی کے خلاف تفتیش کا حکم جاری کیا تھا۔ ہند رجب فاؤنڈیشن کی شکایت کےبعد یہ حکم جاری کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: برازیل: عدالت کا تاریخی اقدام، اسرائیلی فوجیوں کے خلاف تفتیش کا حکم
فوجی فرار، اسرائیل نے مدد کی
برازیل کی عدالت کی جانب سے قانونی کارروائی کرنے کےبعد اسرائیل نے اپنے سابق فوجی کو برازیل سے بھاگنے میں مدد فراہم کی تھی۔ اسرائیل کی وزارت خارجہ نے اتوار کو کہا تھا کہ ’’ہم نے سابق فوجی کو برازیل سے کمرشیل فلائٹ کے ذریعے بھاگنے میں مدد فراہم کی تھی۔ ‘‘ وزارت خارجہ نے گزشتہ ہفتے کارروائی کا مطالبہ کرنے والے افراد کو ’’اسرائیل مخالف عناصر‘‘ قرار دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے اسرائیلیوں کو اپنی فوجی خدمات سے متعلق سوشل میڈیا پر مواد شیئر کرنے کے متعلق خبردار بھی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: سعودی عرب: مدینہ میں اب سال بھر روضہ اقدسؐ کی متعدد مرتبہ زیارت کی جاسکے گی
ہند رجب فاؤنڈیشن
ہند رجب فاؤنڈیشن، جو اسرائیلی حملے میںہلاک ہونے والی ۵؍ سالہ بچی ہند رجب سے موسوم ہے، نے کہا کہ ’’برازیلی حکام نے ان کے شکایت ، جس میں تصاویر، ویڈیوز اور ڈیٹا شامل تھا جس میں یہ واضح ہے کہ فوجی نے غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے دوران شہریوں کے گھروں کی تباہی میں حصہ لیا تھا، درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کی ہے۔‘‘ہند رجب فاؤنڈیشن نے اسے اسرائیل کی ۱۵؍ ماہ کی جنگ کے دوران ہونے والے جنگی جرائم کے خلاف جوابدہی کیلئے اہم اقدام قرار دیا تھا۔‘‘