• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دہلی ہائی کورٹ: محمد زبیر کو ’جہادی‘ کہنے والے شخص کو معافی نامہ پوسٹ کرنے کا حکم

Updated: August 22, 2024, 9:34 PM IST | New Delhi

دہلی ہائی کورٹ نے جگدیش سنگھ نامی شخص کو ایکس پر دو مہینے کیلئے معافی نامہ پوسٹ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ واضح رہے کہ اس نے آلٹ نیوز کے بانی محمد زبیر کے خلاف قابل اعتراض ٹویٹ کیا تھا۔

Alt News Co Founder Muhammad Zubair. Image: X
آلٹ نیوز کے بانی محمد زبیر۔ تصویر: ایکس

دہلی ہائی کورٹ نے جگدیش سنگھ نامی شخص کو جس نے ۲۰۲۰ء میں آلٹ نیوز کے بانی محمد زبیر کے خلاف قابل اعتراض ٹویٹ کرتے ہوئے انہیں جہادی کہا تھا، اسے ایکس پر ایک معافی نامہ پوسٹ کرنے کا حکم دیا جو دو مہینے تک ایکس پر قائم رہے۔ جسٹس انوپ جئے رام بھمبھانی نے جگدیش سنگھ کو ایک ہفتے کے اندر ہی یہ ٹویٹ پوسٹ کرنے کو کہا۔ٹویٹ کا متن یہ ہو’’ میں درج بالا تبصرہ کیلئے معذرت خواہ ہوں ، میرےتبصرے کا مقصد کسی بری نیت سے محمد زبیر کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: گوری لنکیش قتل معاملہ: سپریم کورٹ کی ملزم کی ضمانت کو چیلنج کرنے والی عرضی مسترد

جسٹس بھمبھانی نے زبیر کی اس عرضی کوبھی منظور کرلیا جس میں انہوں نے اپنے خلاف پوسکو کے تحت درج ایف آئی آر کالعدم قرار دینے کی گزارش کی تھی، اس معاملے میں انہیں پہلے ہی کلین چٹ مل چکی ہے۔ 
جگدیش جس نے محمد زبیر کے خلاف ایک شکایت درج کرائی تھی اور ان پر اپنی پوتی کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا،زیر بحث ٹویٹ  میں لکھا تھا ’’ ایک بار کا جہادی ہر بار کا جہادی۔ ‘‘ جگدیش سنگھ کی جانب سے پیش ہوئے وکیل نے عدالت سے کہا کہ جگدیش اپنے قابل اعتراض ٹویٹ کے تعلق سے معذرت کرنا چاہتا ہے،عدالت نے اس کی عرضی منظور کرتے ہوئے  زبیر کے خلاف اپنے سابقہ ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے معذرت نامہ پوسٹ کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے یہ وضاحت کی کہ کوئی بھی سنگھ کے جمہوری طریقہ کار کو عدالت میں اپنانے سے نہیں روک سکتا ، جہاں یہ معاملہ چل رہا ہے۔

ئہ بھی پڑھئے: ’’واپسی ناکام ہوئی تو سنیتا ولیمز بھاپ بن کر اُڑسکتی ہیں‘‘

واضح رہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے اس معاملے پر جب پولیس سے پوچھا کہ ابھی تک اس نے زبیر کی شکایت پر کیا کارروائی کی،تو پولیس نے ہائی کورٹ میں اسٹیٹس رپورٹ داخل کرکے بتایا کہ اس نےمحمد زبیر کے خلاف ہتک آمیز ٹویٹ کرنے پر سنگھ کے خلاف کوئی معاملہ درج نہیں کیاہے۔یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب زبیر نے جگدیش کی پروفائل تصویرجس میں وہ اپنی پوتی کے ساتھ تھا ساجھا کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ اسے زیب دیتا ہےکہ وہ اس تصویر کے ساتھ ٹویٹر پر ایسی غلیظ زبان کا استعمال کرے، حالانکہ زبیر نے اس شخص کی پوتی کی تصویر کو دھندلا کر دیا تھا۔زبیر نے لکھا،’’ ہیلو ایکس ایکس ایکس کیا آپ کی معصوم پوتی اس بات سے آگاہ ہے کہ آپ جز وقتی طور پر سوشل میڈیا پر لوگوں کو گالی دینے کا کام کرتے ہیں۔میرا مشورہ ہے کہ آپ اپنی پروفائل تصویر تبدیل کر دیں ۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں اسرائیلی حملوں میں ۵۰؍ سے زائد فلسطینی شہید، متعدد زخمی

دہلی پولیس نے زبیر کے خلاف پاسکو قانون کے تحت معاملہ درج کر لیا۔جبکہ دہلی پولیس نے عدالت میں کہا کہ زبیر کے ٹویٹ میں کوئی بھی مجرمانہ شئے نہیں پائی گئی ہے۔
زبیر کو عبوری راحت دیتے ہوئے عدالت نے سائبر سیل کے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملے کی جانچ کی اسٹیٹس رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔ساتھ ہی ٹویٹر کو بھی ہدایت دی کہ وہ دہلی پولیس کی سائبر سیل کی عرضی کا فوری طور پر جواب دے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK