• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یورپی یونین نے مسترد ویزا درخواستوں کے ذریعے ۱۳۰؍ ملین یورو جمع کئے

Updated: June 07, 2024, 10:18 PM IST | Brussels

ای یو آبزرور نے اپنی رپورٹ میں لاگو کلیکٹیو کے ڈیٹا کے تعلق سے کہا کہ ایشیائی اور افریقی ممالک سے مسترد ویزا کی درخواستوں کے ذریعے یورپی یونین نے ۱۳۰؍ ملین یورو یعنی ایک ہزار ۱۸۱؍ کروڑ روپے کی رقم جمع کی ہے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ کم اور اوسط آمدنی والے ممالک کیلئے یورپی ممالک اور مملکت متحدہ میں ویزا کے مسترد کرنے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ ۱۱؍جون کو یورپی یونین بالغوں کیلئے ویزا اپلی کیشن کی فیس بڑھا کر ۹۰؍ یورو (۸؍ ہزار ۱۷۸؍ روپے) کردے گی۔

The EU plans to collect more money through visa refusals. Image: X
یورپی یونین مسترد کئے گئے ویزا کے ذریعے مزید رقم اکھٹا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ تصویر: ایکس

ای یو آبزرور کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے ایشیائی اور افریقی ممالک سے مسترد کئے گئے ویزا کے اپلی کیشن کے ذریعے گزشتہ سال ۱۳۰؍ ملین یورو یا ۱۸۱ء۱؍ کروڑ کی رقم جمع کی ہے۔ اس میں درخواست دہندگان کی گمشدہ رقم شامل نہیں ہے جو اپنے کاغذات مسترد ہونے کے بعد کاروبار اور تفریح ​​کے لیے سفر کرنے سے قاصر تھے، یا قانونی مشورے اور ویزا درخواستوں پر کارروائی کرنے والی نجی ایجنسیوں کے بل شامل نہیں ہیں۔ یہ رپورٹ، جو بدھ کو شائع ہوئی ہے، میں پالیسی میکنگ کے معاملات پر کام کرنے والے ادارے لاگو (ایل اے جی او) کلیکٹیو کی جانب سے جمع کئے گئے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: دہلی کورٹ نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں کانگریسی لیڈر کارتی پی چدمبرم کو ضمانت دے دی

خیال رہے کہ شینگن ویزا، جس کے تحت ۲۹؍ یورپی ممالک میں سفر کرنے کی اجازت ہوتی ہے، کیلئے اپلی کیشن فیس قابل واپسی نہیں ہے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ کم اور اوسط آمدنی والے ممالک کیلئے یورپی ممالک اور مملکت متحدہ میں ویزا کے مسترد کرنے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گھانا، سینگال اور نائیجیریا میں ویزا کے مسترد کئے جانے کی شرح بڑھنے کی وجہ سے جنوبی افریقہ ممالک غیر متناسب طور پر متاثر ہوئے ہیں کیونکہ یہاں ویزا کے مسترد کئے جانے کی شرح ۴۰؍ تا ۵۰؍ فیصد ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: کانگریس کی مسلم امیدوار صوفیہ فردوس ادیشہ کی پہلی خاتون ممبر پارلیمان منتخب

یہ ڈیٹا، جسے لاگو کلیکٹیو نے جمع کیا ہے، میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال ہندوستانیوں کیلئے سیاحتی ویزا کے ۲۰؍ فیصد اپلی کیشن متحدہ مملکت نے مسترد کئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ’’گزشتہ کئی برسوں میں یورپی یونین نے ویزا کے مسترد کرنے کے عمل کو سیاسی ٹول کی طرح استعمال کرنے کی شروعات کی ہے جس میں وہ ۲۰۱۹ء کے ویزا کوڈ کے آرٹیکل ۲۵؍ اے کا استعمال کررہے ہیں۔ یہ ایسی شق ہے جو اسے تارکین وطن کی کم شرح والے ممالک کیلئے ویزا پابندیاں لاگو کرنے کی اجازت دیتی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سعودی عرب: ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحی۱۶؍ جون کو ہوگی

اس ضمن میں لاگو کلیکٹیو کی بانی مارتا فوریسٹی نے ای یو آبزورکو بتایا کہ ’’ویزا میں ناانصافی کے کافی واضح نتائج سامنے آتے ہیں اور دنیا میں غریب اس کی قیمت چکاتے ہیں۔ آپ ویزا کے مسترد کئے جانے کی قیمت کو اس طرح سے سمجھ سکتے ہیں کہ یہ ایک ملک سے دوسرے ملک بھیجی جانے والی رقم یا آسان لفظوں میں غریب ممالک سے امیر ممالک میں بھیجی جانےوالی رقم کے طور پر سمجھ سکتے ہیں۔ جب لوگ نقل مکانی کرتے ہیں یا انہیں امداد کی ضرورت ہوتی ہے تو ان اخراجات کے بارے میں بات نہیں ہوتی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’یورپی ممالک ویزا کو مسترد کئے جانے کے عمل کے ذریعے مزید رقم اکٹھی کر سکتا ہے کیونکہ بلاک نے ویزا کیلئے اپلی کیشن کی فیس کو بڑھا دیا ہے۔
یاد رہے کہ یورپی یونین ممالک میں سفر کرنے کیلئے ویزا اپلی کیشن فیس ۱۱؍ جون سے بالغوں کیلئے ۸۰؍ یورو (۷؍ ہزار ۲۶۹؍ روپے) سے ۹۰؍ یورو (۸؍ ہزار ۱۷۸) ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK