• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آئی فون ملازمت کے اشتہار سے ازدواجی حیثیت، عمر کو ہٹا دیں: فاکس کون

Updated: November 18, 2024, 9:50 PM IST | New Delhi

ہندوستان میں ایپل سپلائیر فاکس کون نے ہندوستان میں اپنے ایجنٹوں کو ملازمت کے اشتہاروں سے ازدواجی حیثیت، عمر کو ہٹا نے کی ہدایت دی ہے، خیال کیا جا رہا ہے کہ کمپنی کا یہ فیصلہ صرف غیر شادی شدہ خواتین کو ملازمت پر رکھنے کے الزامات کے بعد لیا گیاہے۔حکومت نے اس کی تحقیق کی لیکن اس کی رپورٹ کو عام کرنے سے انکار کر دیا۔

An interior view of the Apple phone assembly plant. Photo: INN
ایپل فون اسممبلی پلانٹ کا اندرونی منظر۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان میں ایپل سپلائیر فاکس کون نے ہندوستان میں ان ایجنٹوں کیلئے ایک ہدایت جاری کی ہے، جو ہندوستان میں آئی فون کمپنی کیلئے ملازموں کی بھرتی کرتے ہیں، اس ہدایت میں ملازمت کے اشتہاروں سے ازدواجی حیثیت، عمر کو ہٹانے کہا گیا ہے۔اس بات کا خلاصہ اس معاملے کے تین ماہر اور درجنوں اشتہارات کا مشاہدہ کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ فاکس کون اپنی آئی فون فیکٹری میں ہزاروں خواتین کو ملازم رکھتا ہے، رپورٹ کے مطابق تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ فاکس کون ہندوستان میں غیر شادی شدہ خواتین کو ملازمت میں ترجیح دیتا ہے۔ساتھ ہی رائٹر نے جون۲۰۲۳ء سے مئی ۲۰۲۴ءکے درمیان جاری اشتہار کا جائزہ لیا جس میں کہا گیا تھا کہ صرف مخصوص عمر کی غیر شادی شدہ خواتین ہی اسمارٹ فون اسمبلی کی ملازمت کی اہل ہیں،جبکہ یہ ایپل اور فاکس کون کی امتیازی سلوک مخالف پالیسی سے متصادم ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کیرالا: ایمبولینس کا راستہ روکنے والے ڈرائیور پرڈھائی لاکھ کا جرمانہ، لائسنس منسوخ

اس کہا نی کے روشنی میں آنے کے بعد فاکس کون کے ذمہ داروں کی جانب سے ہندوستانی فروشوں کو ایک ہدایت جاری کرکے مواد کو معیاری بنانے کہا گیا، ساتھ ہی میڈیا سے بات نہ کرنے کی ہدایت دی۔ لیکن فاکس کون نے بھرتی کرنے والوں کو اپنی ہدایات کے بارے میں رائٹرز کے سوالات کا جواب نہیں دیا، اور نہ ہی اس نے آئی فون اسمبلی کے ملازموں کیلئے شادی شدہ خواتین کی ملازمت پر پابندیاں ختم کر دی ہیں،ایپل نے اسی طرح کے سوالات پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ دونوں کمپنیاں پہلے کہہ چکی ہیں کہ فاکس کون ہندوستان میں شادی شدہ خواتین کی خدمات حاصل کرتی ہے۔ حالانکہ ان کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔

یہ بھی پڑھئے: ’’بی جے پی نے مہاراشٹر کے ۱۷؍ بڑے پروجیکٹوں کو گجرات بھیجا اور یہاں روزگار چھینا‘‘

رائٹر نے ایک نئے اشتہار کا جائزہ لیا جس میں فاکس کون، عمر ، جنس ، یا ازدواجی معیار کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا تھا۔محض سہولیات کا ذکر تھا، جیسےکام کی جگہ پر ایئر کنڈیشن کی سہولت، مفت آمد و رفت، کینٹین کی سہولت، مفت ہاسٹل، اور ماہانہ ۱۴؍ ہزار، ۹؍ سو ۷۴؍ روپئے تنخواہ۔ واضح رہے کہ ایپل ہندوستان کو چین کے متبادل کے طور پر ترجیح دے رہا ہے، جبکہ ہندوستانی حکومت ملک میں آئی فون فیکٹری اور ایپل کی سپلائی چین کو ملک کی اقتصادی ترقی کے طور پر پیش کرتی ہے۔رائٹر کی کہانی کے بعد حکومت نے فاکس کون پلانٹ میں خدمات حاصل کرنے کے طریقوں کے بارے میں مرکزی اور ریاستی تحقیقات کا حکم دیا۔ حکام نے جولائی میں کمپنی کا دورہ کیا اور ایکزیکٹیو سے بات کی لیکن اس کے نتائج کو کبھی عام نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھئے: ویٹیکن سٹی: غزہ جنگ، پوپ فرانسس کا نسل کشی کی تصدیق کیلئے تفتیش کا مطالبہ

 مواصلاتی مشیر اور ہندوستانی تعلقات عامہ کی فرم پرفیکٹ ریلیشن کے شریک بانی دلیپ چیریان کا کہنا ہے کہ فاکس کون کی ملازمت کے طریقوں کی میڈیا جانچ پڑتال نے کمپنی کی ساکھ پر جو اثر ڈالا ہے اس نے فاکس کون کو ملازمت کے اشتہارات میں تبدیلی پر مجبور کیا ، لیکن فاکس کون کی حالیہ ہدایات واقعی کوئی ٹھوس قدم ہے یا محض خانہ پری ابھی یہ دیکھنا باقی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK