• Sat, 19 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: جبالیہ کی گلیوں میں لاشیں بکھری ہوئی ہیں جنہیں کتے کھارہے ہیں

Updated: October 19, 2024, 3:56 PM IST | Jerusalem

شمالی غزہ کے جبالیہ میں فلسطینیوں کی لاشیں سڑکوں پر بکھری ہوئی ہیں جنہیں کتے کھا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ شمالی غزہ میں اسرائیل کے حملے مسلسل جاری ہیں۔

Gaza is becoming uninhabitable for Palestinians. Photo: X

شمالی غزہ کے جبالیہ پناہ گزشین کیمپ میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں تقریباً ۳۳؍ فلسطینی جاں بحق جبکہ ۸۰؍زخمی ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں فارس افانا، شمالی غزہ میں ایمرجنسی سروسیز کے ہیڈ نے خبررساں ایجنسی الجزیرہ کو بتایا کہ ’’ایمبولینس کا عملہ اور امدادی کارکنان جبالیہ سے مہلوک اورزخمی افراد کی لاشیں بازیافت کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ مہلوک افراد کی لاشیں سڑکوں پر سڑ رہی ہیں۔ ہمیں ابوغزالہ اسکول کے احاطے سے متعدد افراد کے ہنگامی کال موصول ہوئے ہیں۔ تاہم، ہم ان کے کال کا جواب نہیں دے سکتے ہیں کیونکہ اسرائیلی حکام علاقے میں تعینات ہیں اور انہوں نے ہمارے لئے رسائی منقطع کر دی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: غزہ : اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت کم از کم ۲۸؍ فلسطینی جاں بحق

گھروں میں فلسطینیوں کی لاشیں سڑ رہی ہیں
انہون نے مزید کہا ہے کہ ’’اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ متعدد مہلوک اور زخمی شہریوں کی لاشیں ان کے گھروں میں پڑی ہوئی ہیں۔ قبل ازیں ہم نے عالمی برادری سےاپیل کی تھی کہ ، خاص طور پر ریڈ کراس، وہ مرنے والوں کی جان بچانے، مہلوک افراد کی بازیابی اور تدفین میں جلدی کرے۔ ‘‘

مہلوک افراد کی لاشیں سڑکوں پرپڑی ہوئی ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ ’’متعدد مہلوک افراد کی لاشیں سڑکوں پر پڑی ہوئی ہیں۔ گلی کے کتے سڑی ہوئی لاشیں کھا رہے ہیں۔ اسرائیلی حکام نےطبی کارکنان کیلئے بم زدہ علاقوں میں رسائی منقطع کر دی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’کنٹینٹ کریئیشن‘ کا مارکیٹ ۲۰۳۵ء تک۴۸۰؍ بلین ڈالر کا ہوگا

اسپتال لوگوں سے بھرا ہے: محمد صالح 
العودہاسپتال کے فعال ڈائریکٹر محمد صالح نے بتایا کہ’’اسپتال لوگوں سے بھرا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں جبالیہ میں ہونےوالے حملے کے بعد ۷۰؍ زخمی افراد کا اعلاج کیا ہے۔‘‘ اسرائیلی فوج نے جبالیہ میں العودہ اسپتال ، کمال ادوان اور بیت لاہیہ اسپتال کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ تاہم، اس کے نتیجے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل: وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ


اسرائیل کی سفاکیت
یاد رہے کہ اب تک اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں فلسطینی خطے میں ۴۲؍ ہزار سے زائد فلسطینی اپنی جانیں گنواچکے ہیں جبکہ ۹۷؍ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں انسانی امداد کی ترسیل ناممکن ہوچکی ہے جس کے سبب فلسطینی بھکمری کے دہانے پر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK